نوکیا لومیافون کا سافٹ ویئر باآسانی ری انسٹال کریں

Click For Best Technology Stuff from Around the World

ویسے تو اینڈروئیڈ فونز سب سے زیادہ مقبول ہیں کیونکہ اینڈروئیڈ کے اوپن سورس ہونے کی وجہ سے اس کے سستے مہنگے ہر قسم کے فون دستیاب ہیں اور ہر کوئی اپنے بجٹ کے حساب سے فون خرید سکتا ہے۔ لیکن اینڈروئیڈ کے علاوہ ونڈوز فون پسند کرنے والوں کی بھی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔ نوکیا لومیا فونز کی آمد نے ونڈوز فون کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ کیا۔ اگر آپ کے پاس نوکیا لومیا فون موجود ہےاور اس کا آپریٹنگ سسٹم کچھ خرابی کے آثار دِکھا رہا ہے تو اس مسئلے کو ’’ونڈوز ڈیوائس ریکوری ٹول‘‘ کی مدد سے فیکٹری روم (ROM)امیج دوبارہ سے انسٹال کر کے ٹھیک کیا جا سکتا ہے۔

نوکیا فونز کے سافٹ ویئر سے متعلقہ مسائل کو حل کرنے کے لیے مائیکروسافٹ نے دو ٹولز فراہم کر رکھے ہیں۔ ونڈوز فون ورژن 8 پر چلنے والے فونز کے لیے ’’ونڈوز ڈیوائس ریکوری ٹول‘‘ جبکہ دیگر تمام نوکیا فونز کے لیے ’’نوکیا سافٹ ویئر ریکوری ٹول‘‘ موجود ہے۔ اپنی ڈیوائس کے اعتبار سے آپ ان میں سے کسی ٹول کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ ٹول کی انسٹالیشن کے بعد فون کو بذریعہ یو ایس بی کیبل پی سی سے جوڑیں۔

جیسے ہی ٹول فون کو پہچان لے آپ ’’اپ ڈیٹنگ‘‘ یا ’’ری اسٹورنگ‘‘ کسی ایک آپشن کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ یہاں ایک بات یاد رکھیں کہ سافٹ ویئر کی اس ری انسٹالیشن میں فون پر موجود تمام ڈیٹا ختم ہو جائے گا اس لیے اس کام سے پہلے اپنے اہم ڈیٹا کو بیک اپ ضرور کر لیں۔

Continue کے بٹن پر کلک کریں تو یہ ٹول نوکیا کے سرور سے فون کے لیے روم امیج (ROM image) کا تازہ ترین ورژن ڈاؤن لوڈ کرنا شروع کر دے گا۔


روم مکمل ڈاؤن لوڈ ہونے پر فون میں انسٹال کر دی جائے گی لیکن اس میں کچھ وقت لگے گا اس لیے صبر سے انتظار کریں۔

انسٹالیشن کا یہ عمل جسے Flashing کہتے ہیں مکمل ہونے کے بعد فون کو ری اسٹارٹ کر دیا جائے گا۔ جس کے بعد آپ اسے استعمال کر سکتے ہیں۔

 

ونڈوزڈیوائس ریکوری ٹول اور نوکیا سافٹ ویئر ریکوری ٹول ان پروگرامز کی مدد سے آپ خود باآسانی فون کا فرم ویئر ری سیٹ اور ری انسٹال کر سکتے ہیں۔ یہ دونوں ٹولز اور ان کو استعمال کرنے کا طریقہ مائیکروسافٹ کی ویب سائٹ پر ایک ہی صفحے پر موجود ہیں۔ یہاں دی گئی ہدایات کو ایک دفعہ ضرور پڑھیں اور اس کے بعد اپنے فون کے اعتبار سے ٹول ڈاؤن لوڈ کر کے استعمال کریں۔ یاد رہے چونکہ ٹول کو سافٹ ویئر مائیکروسافٹ کے سرور سے ڈاؤن لوڈکرنا ہے اس لیے آپ کے پاس انٹرنیٹ کا چل رہا ہونا ضروری ہے۔

مکمل تفصیل ملاحظہ کریں

ونڈوز ڈیوائس ریکوری ٹول ڈاؤن لوڈ کریں

نوکیا سافٹ ویئر ریکوری ٹول
(یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ نومبر 2015 میں شائع ہوئی)

Click For Best Technology Stuff from Around the World

رومسافٹ ویئر ری اسٹورفون سافٹ ویئرلومیانوکیا