فائل شیئرنگ کے لیے دنیا کی نمبر ون ایپلی کیشن

Click For Best Technology Stuff from Around the World

بغیر وائی فائی یا موبائل ڈیٹا کے، بلوٹوتھ کے مقابلے میں 200 فیصد تیز رفتاری کے ساتھ ڈیٹا ٹرانسفر کرنے والی ایپ کے ڈاؤن لوڈز 500 ملین سے تجاوز کر گئے۔

آج کل ڈیٹا شیئر کرنا ہمارے لیے روز مرہ کا کام ہے لیکن اس میں مسئلہ تب آتا ہے جب پلیٹ فارم یا نیٹ ورک کنکشن راستے میں رکاوٹ ہو۔

کبھی ضروری ہوتا ہے کہ دونوں ڈیوائسز پر ایک جیسا آپریٹنگ سسٹم موجود ہو تو کبھی ضروری ہوتا ہے کہ دونوں ایک ہی وائی فائی نیٹ ورک پر موجود ہوں۔

اگر ایسا نہ ہو تو پھر ڈیٹا شیئر کرنے کے لیے وائی فائی انٹرنیٹ یا پھر موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا کا موجود ہونا ضروری ہوتا ہے۔

اگر آپ ان تمام مسائل سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے ’’شیئر اٹ‘‘ (Shareit) ایپلی کیشن مفت دستیاب ہے۔

شیئر اِٹ

شیئر اٹ اس وقت ڈیٹا شیئرنگ کے لیے دنیا کی نمبر ون ایپلی کیشن ہے جو کہ ونڈوز، میک، ونڈوز فون، آئی او ایس اور اینڈروئیڈ کے لیے مفت دستیاب ہے اور اسے معروف کمپیوٹر کمپنی لینوو (Lenovo)  نے تیار کیا ہے۔

یہ ایپ اس قدر مقبول ہے کہ اب اس کے صارفین کی تعداد 500 ملین سے تجاوز کر چکی ہے۔ یہ تو آفیشیل نمبر ہے اگر نان آفیشیل نمبر دیکھا جائے تو اس کی ویب سائٹ کے مطابق اس کے صارفین کی تعداد 1 بلین کو پہنچ چکی ہے۔

فائلز کا تبادلہ کرنا ہو یا پھر انھیں بیک اپ کرنا ہو، کسی بھی کام کے لیے آپ اس ایپ کو استعمال کر سکتے ہیں بس دونوں ڈیوائسز پر یہ ایپ موجود ہونی چاہیے، اس کے بعد فائل منتقل کریں یا وصول کریں وہ بھی بغیر انٹرنیٹ یا بلو ٹوتھ کے۔

ڈاؤن لوڈ کریں

Click For Best Technology Stuff from Around the World

ڈکٹوشیئر اٹفائل شیئرنگ