جسم یا چہرہ پتلا اور قدر بڑھانے والی شاندار فوٹو ایڈیٹنگ ایپلی کیشن

Click For Best Technology Stuff from Around the World

خوبصورت تصویریں بنانا اور انھیں دوستوں سے شیئر کرنا سبھی کا پسندیدہ مشغلہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ تصاویر کو خوبصورت بنانے والی ایپلی کیشنز آج کل حددرجے مقبول ہیں۔ ایسی ہی ایک ایپلی کیشن ’’اسپرنگ‘‘ کے نام سے موجود ہے جس کا دعویٰ ہے کہ 217 ممالک میں ان کے چارملین سے زائد صارفین موجود ہیں۔
اگر آپ بھی اس ایپلی کیشن کو استعمال کرناچاہتے ہیں تو اسے مفت انسٹال کر سکتے ہیں۔ آئی فون اور اینڈروئیڈ دونوں صارفین کے لیے یہ دستیاب ہے:

اینڈروئیڈ کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں

آئی فون کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں

یہ ایسی ایپلی کیشن ہے کہ جس کے بارے میں پڑھنا تو دُور کی بات اس کی تعریف میں صرف ایک تصویر دیکھ لیں تو آپ اسے ڈاؤن لوڈکرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔ایپلی کیشن کا کام اور طریقہ انتہائی سادہ سا ہے۔ بس اس میں تصویر اپ لوڈ کریں اور ان تین چیزوں میں سے پسند کا آپشن منتخب کریں:
۱۔ قد بڑھانا
۲۔ جسم پتلا کرنا
۳۔ چہرا چھوٹا کرنا
یہ ایپلی کیشن اس خوبصورتی سے تصویروں پر کام کرتی ہے کہ دیکھنے والا حیران رہ جاتا ہے۔ یہ ایسے فیچرز ہیں جو سبھی کی کمزوری ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہ ایپلی کیشن انتہائی تیزی سے مقبول ہو رہی ہے اور اس کے صارفین کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔
اسپرنگ ایپلی کیشن کو استعمال کرنا بے حد آسان ہے۔ بس جس تصویر کو آپ ایڈٹ کرنا چاہیں اُسے اس میں کھول لیں۔ نیچے اس کے تینوں آپشنز ظاہر ہو جائیں گے۔
جسم کو پتلا کرنے کے لیے ’’بوتل‘‘ کا آئی کن استعمال کریں۔
قد بڑھانے کے لیے ’’اسپرنگ‘‘ کا آپشن موجود ہے۔
جبکہ چہرا چھوٹا کرنے کے لیے سب سے آخر میں موجود ’’چہرے‘‘ کے آئی کن کو استعمال کریں۔
اس طرح باری باری ان آپشنز کو استعمال کریں اور اسکیل بار سے اپنی ضرورت کے تحت تبدیلی کرتے جائیں اور جب آپ کی پسند کے مطابق تصویر بن جائے تو اسے محفوظ کر لیں۔ اب آپ دوستوں سے یہ تصویر شیئر کر سکتے ہیں۔

Click For Best Technology Stuff from Around the World

فوٹو ایڈیٹرفوٹو ایڈیٹنگ
تبصرے (2)
Add Comment
  • Khuram Murad

    it is not a free application, i have checked it is of PKR 190/-

  • Usman Arshad

    This application is not free.