گوگل فوٹوز کا نیا فیچر، اب فون سے بنائیں پروفیشنل وڈیوز

Click For Best Technology Stuff from Around the World

گوگل فوٹوز ایپلی کیشن میں ایسا فیچر متعارف کرایا گیا ہے جو آپ کی وڈیوز کو مستحکم کر دیتا ہے جیسے وہ فون سے نہیں بلکہ پروفیشنل کیمرے سے بنائی گئی ہوں۔

آج کل ہر اسمارٹ فون میں کیمرا موجود ہے اور فون سے وڈیوز و تصاویر بنانا سبھی کا پسندیدہ مشغلہ ہے۔ ہم تصاویر کے لیے تو مختلف ایپس استعمال کرتے ہوئے انھیں خوبصورت بنا لیتے ہیں لیکن جب وڈیوز کی بات آتی ہے تو یہ معاملہ مشکل لگتا ہے۔ فون سے اچھی وڈیو بنانا تو دُور کی بات ایک مناسب وڈیو بنانا بھی ناممکن لگتا ہے۔ خاص طور پر جب آپ کسی خوبصورت منظر کو اپنے فون میں قید کر لیتے ہیں تو بعد میں وڈیو دیکھتے ہوئے احساس ہوتا ہے کہ ہاتھ کتنے ہِل رہے تھے جس وجہ سے وڈیو میں پروفیشنل انداز نہیں آ سکا۔

یقیناً آپ نے نوٹ کیا ہو گا کہ پروفیشنل وڈیوز میں کیمرا چاہے جتنی بھی تیزی سے حرکت کرے اس میں بدنمائی کا عنصر نہیں آتا۔ لیکن فون سے وڈیو بناتے ہوئے لگتا ہے ہاتھ کانپ رہے تھے۔ اگر آپ بھی اس مسئلے کا شکار ہیں تو گوگل نے آپ کی یہ مشکل آسان کر دی ہے۔

جی ہاں گوگل کی فوٹوز ایپ، جو کہ امید ہے پہلے سے آپ کے فون میں موجود ہو گی میں ایک نیا زبردست فیچر متعارف کرایا گیا ہے جو کہ آپ کی وڈیو اس طرح مستحکم کر دیتا ہے کہ اس میں پتا ہی نہیں چلتا کہ ریکارڈنگ کے دوران فون غلط انداز میں ہِل رہا تھا۔

گوگل فوٹوز وڈیو اسٹیبلائز

ویسے تو گوگل فوٹوز ایپ آپ کی تصاویر اور وڈیوز کو گوگل اکاؤنٹ میں بیک اپ کرنے کے لیے پیش کی گئی تھی لیکن اس میں کئی اضافی فیچرز اس ایپ کو شاندار بنا رہے ہیں۔ جیسے کہ یہ نیا فیچر جسے ’’اسٹیبلائز‘‘ (stabilize) کا نام دیا گیا ہے۔

اگر آپ کے پاس پہلے سے گوگل فوٹوز ایپ انسٹال نہیں تو اپنے اینڈروئیڈ، آئی فون یا آئی پیڈ پر اس ایپ کو مفت انسٹال کریں:
photos.google.com/apps

فون گیلری میں موجود وڈیو جب اس ایپ میں منتقل ہو جائے تو آپ اس فیچر کو استعمال کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے وڈیو کو گوگل فوٹوز میں ہی کھول لیں، جب وڈیو پلے ہونے کے لیے کھل جائے تو یہاں نیچے موجود ’’ایڈٹ‘‘ کا آپشن منتخب کر لیں۔

اگلے مرحلے پر آپ دیکھیں گے کہ دو نئے فیچرز ’’اسٹیبلائز‘‘ اور ’’روٹیٹ‘‘ موجود ہیں۔ اگر آپ وڈیو کو گھما کر سیدھا کرنا چاہتے ہیں تو روٹیٹ کا آپشن استعمال کریں اور اگر وڈیو فون ہلنے کی وجہ سے اچھی نہیں بنی تو اسٹیبلائز کا فیچر استعمال کریں۔

نوٹ: یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ 127 میں شائع ہوئی

یہ فیچر چند منٹوں میں آپ کی وڈیو کو حیرت انگیز طور پر بدل کر بالکل پروفیشنل معیار پر لے آئے گا۔ اگر آپ اس فرق کو محسوس کرنا چاہتے ہیں تو یہ وڈیو ملاحظہ کریں:

Click For Best Technology Stuff from Around the World

گوگل فوٹوز
تبصرے (1)
Add Comment
  • Shahid Iqbal Khan

    sorry sir ye kam nhai kar raha sirf rotate ka option a raha he latest vrion main b…