فلموں کے اردو سب ٹائٹلز بنائیں گوگل ٹرانسلیٹر کٹ سے

Click For Best Technology Stuff from Around the World

فلم کے سب ٹائٹلز کی بات کی جائے تو یہ دنیا کی کئی زبانوں میں موجود ہوتے ہیں۔ افسوس کی بات ہے کہ اردو کے حوالے سے ایسا کوئی کام نہیں ہو رہا۔ وکی پیڈیا ویب سائٹ جس پر دنیا جہان کی معلومات کا خزانہ موجود ہے وہاں بھی اردو کا مواد نہ ہونے کے برابر ہے۔

اسی لیے ہم نے وکی پیڈیا پر لکھنے کے حوالے سے مضمون شائع کیا تھا اور کمپیوٹنگ کے گزشتہ شمارے میں فلموں کے سب ٹائٹلز کو باآسانی اردو ترجمہ کرنے کے حوالے سے بھی مضمون شائع کیا تھا۔

کمپیوٹنگ کے لکھاری عمار ابنِ ضیا نے ایک انگریزی فلم ’’ٹیکن‘‘ کے سب ٹائٹلز کا اردو ترجمہ کیا تھا۔ ان کی کاوش آپ درج ذیل ربط پر دیکھ اور ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں:

http://www.ibnezia.com/2009/06/taken.html

اس بار گوگل نے ایک قدم اور آگے بڑھاتے ہوئے اس کام کو مزید آسان اور بہتر کر دیا ہے۔ گوگل کی ٹرانسلیٹر کِٹ سے آپ نہ صرف بہتر ترجمہ کر سکتے ہیں بلکہ سب ٹائٹلز کو وہیں مزید تدوین کر کے بہتر بھی بنا سکتے ہیں۔

اگر آپ چند اچھے سب ٹائٹلز تیار کرنے میں کامیاب ہو جائیں تو برائے مہربانی انھیں سب ٹائٹلز کی ویب سائٹ جیسے کہ ’’سب سینس‘‘ ہے پر اپ لوڈ کرنا نہ بھولیں۔
subscene.com

بہرحال اپ لوڈ کرنے سے پہلے سب ٹائٹلز تیار تو کریں۔ اس کے لیے آپ کو چاہیے ہو گی گوگل ٹرانسلیٹر کٹ، جسے آپ درج ذیل ربط سے اپنے گوگل اکاؤنٹ میں شامل کر سکتے ہیں:
https://translate.google.com/toolkit

اس کے ذریعے سب ٹائٹلز ترجمہ کرنے کے لیے فائل کا فارمیٹ SRT ہونا چاہیے۔ اگر آپ کے پاس کسی دوسرے فارمیٹ میں سب ٹائٹلز کی فائل ہے تو پہلے اس ویب سائٹ سے جا کر اسے کنورٹ کر لیں:
http://subtitleconverter.net

ٹول کِٹ میں جا کر ’’اپ لوڈ‘‘ کے بٹن پر کلک کریں، اگلے صفحے پر Add content to translate کے آپشن پر کلک کرتے ہوئے اپنے کمپیوٹر سے سب ٹائٹلز کی فائل منتخب کر لیں۔

نیچے زبان منتخب کریں کہ جس میں ترجمہ کرنا ہے۔ یہاں اردو کا چیک باکس نہیں ہے اس لیے نیچے موجود فیلڈ میں Urdu ٹائپ کریں تو اردو بھی آجائے گی۔ اس کے بعد نیچے موجود Next کے بٹن پر کلک کریں۔

اپ لوڈ کچھ وقت لے گی اور اگلے صفحے پر آپشن دیا جائے گا کہ آپ یہ ترجمہ قیمتاً کروا سکتے ہیں۔ نیچے موجود No, thanks کے بٹن پر کلک کریں کیونکہ ہم نے تو مفت ترجمہ کروانا ہے۔

اگلے صفحے پر سب ٹائٹلز کی فائل موجود ہو گی، اس پر کلک کریں تو سب ٹائٹل آپ کی مطلوبہ زبان اور اصل زبان میں موجود ہوں گے۔ یہاں آپ کو اگر کوئی ترجمہ ٹھیک نہیں لگ رہا تھا اس پر کلک کر تدوین کرتے جائیں۔

جب سب ٹائٹل اچھے طریقے سے تیار ہو جائیں تو آپ انھیں ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

(یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ مئی2015 میں شائع ہوئی)

Click For Best Technology Stuff from Around the World

ترجمہسب ٹائٹلسب ٹائٹلزفلمگوگل ٹرانسلیٹر
تبصرے (8)
Add Comment
  • Ammar IbneZia

    زبردست خبر۔
    اور میرے ذکرِ خیر کا شکریہ 🙂

  • Umar Yazdani

    translate toolkit wala page not available arha he

  • Abdul Wakeel Khan

    اس سے پہلےاس کام کے لئے انگلش سب ٹائٹل کی فائل کو رِچ ٹیکسٹ فارمیٹ میں کنورٹ کرنا پڑتا تھا پھر اس مواد کو گوگل ٹرانسلیٹ میں پھینک کر ٹوٹی پھوٹی اردو میں ٹرانسلیٹ کرنا پڑتا تھا اور پھر ایک سب ٹائٹل ایڈیٹر پروگرام کی مدد سے اردو ایڈٹ کرنی پڑتی تھی انگلش مواد سے موازنہ کرتے ہوئے۔۔۔۔۔ کافی تھکا دینے والا کام ہوتا ہے ویسے یہ میں نے ایک فلم کے لئے یہ کوشش کی ہوئی ہے اور کامیاب بھی رہا تھا۔

  • Hümayun Ökhtar

    Bro ye translate tou hogya per vlc mei urdu compatible ni kia karon

  • WATER FILTER MUL

    Really GreaT Post … We Need it Thanks for Sharing

  • Ghulam Haider

    I have done for “Pride and Prejudice 2005” any body interested to get

  • Eztarab E Rooh

    Sir i have made subtitles in urdu for a lecture video,but when i try to add these subtitles in vlc it shows rectangles instead of my urdu text,how to solve this issue?

  • Abdul Rehman

    @eztaraberooh:disqus
    میرے خیال سے وی ایل سی پلیئر یونی کوڈ یا اردو زبان سپورٹ نہیں کرتا۔۔
    البتہ آپ Pot Player استعمال کر سکتے ہیں۔
    یہ پلیئر بھی بہت مقبول ہے۔ اور اس میں موجود فیچرز کی وسیع تعداد اسے باقی سب سے ممتاز کرتی ہے۔
    https://potplayer.daum.net/