اینڈرائیڈ ڈیوائس کو پی سی کے ساتھ بطور کی بورڈ اور ماؤس استعمال کریں

Click For Best Technology Stuff from Around the World

اینڈرائیڈ ڈیوائس کو بطور ماؤس (ٹچ پیڈ) اور کی بورڈ استعمال کرنے کے لیے آپ کو ’’جی پیڈ کلائنٹ‘‘ (gPad client) اینڈرائیڈ فون پر جبکہ ’’جی پیڈ سرور کلائنٹ‘‘ ونڈوز یا میک سسٹم پر انسٹال کرنا ہو گا۔
جی پیڈ کلائنٹ ڈاؤن لوڈ کریں (اینڈرائیڈ ڈیوائس کے لیے)

اسٹور میں جانے کے لیے اسکین کریں

جی پیڈ سرور کلائنٹ ڈاؤن لوڈ کریں (ونڈوز کے لیے۔ سائز بائیس ایم بی)

جی پیڈ سرور کلائنٹ ڈاؤن لوڈ کریں (میک کے لیے۔ سائز تین ایم بی)

دونوں جگہ انسٹالیشن مکمل ہونے کے بعد انہیں بلوٹوتھ، یو ایس بی کیبل یا وائی فائی کے ذریعے پیئر کرنا ہو گا۔ فون پر سیٹ اپ کرنے کے دوران اگر کنکشن نہ بن پایا تو آپ سے کمپیوٹر کی آئی پی پوچھی جائے گی اس لیے سسٹم کی آئی پی نوٹ کر لیں۔ ایپلی کیشن کو پی سی اور اینڈرائیڈ دونوں پر چلائیں۔ اینڈرائیڈ پر اس کی سیٹنگز میں آ کر آپ کنکشن ٹائپ منتخب کر سکتے ہیں کہ وائی فائی، بلوٹو تھ یا یو ایس بی سے کنیکٹ کرنا ہے۔ اس کے بعد اسکین چلائیں، چونکہ پی سی پر ایپلی کیشن چل رہی ہو گی اس لیے فون اسے ڈٹیکٹ کر لے گا۔ اسے سلیکٹ کرنے پر کنکشن بن جائے گا۔ اگر کنکشن نہ بن پایا تو آپ سے آئی پی پوچھی جائے گی۔
اب فون پر جی پیڈ کے مین مینو میں جائیں اور ٹچ پیڈ پر کلک کریں۔ لیجیے آپ کا اینڈرائیڈ فون اب ماؤس اور کی بورڈ کے طور پر استعمال ہو سکتا ہے۔
(تکنیکی مدد کے لیے ڈیویلپرز کی ویب سائٹ ملاحظہ کیجیے)

(یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ مئی 2013 میں شائع ہوئی)

(آئی فون یا آئی پیڈ کو پی سی کے ساتھ بطور کی بورڈ ماؤس استعمال کریں)

Click For Best Technology Stuff from Around the World

اینڈرائیڈبلو ٹوتھٹچ پیڈکی بورڈماؤسوائی فائییو ایس بی کیبل
تبصرے (2)
Add Comment