شٹ ڈاؤن بٹن میں تبدیلی کریں

Click For Best Technology Stuff from Around the World

اسٹارٹ مینیو میں موجود شٹ ڈاؤن بٹن کو عموماً ہم کمپیوٹر بند کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ جبکہ ونڈوز سیون میں سسٹم ری اسٹارٹ یا لاگ آف کرنا مقصود ہو تو اس بٹن کے ساتھ ایک چھوٹا سا مینیو موجود ہوتا ہے جس میں سے ری اسٹارٹ یا لاگ آف منتخب کرنا پڑتا ہے۔ بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ سسٹم مکمل بند کرنے کی بجائے لاگ آف، لاک یا ری اسٹارٹ وغیرہ کرنا پڑتا ہے۔ ایسے میں اکثر غلطی سے شٹ ڈاؤن پر کلک کرنے سے خفت کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔
تو کیا خیال ہے کیوں نا اس شٹ ڈاؤن کو ری اسٹارٹ یا لاگ آف سے بدل دیا جائے؟ جی ہاں آپ اسے اپنے پسندیدہ آپشن یعنی ری اسٹارٹ، لاگ آف، لاک، سلیپ یا ہائبرنیٹ سے بدل سکتے ہیں۔
اس ڈیفالٹ ایکشن کو بدلنے کے لیے اسٹارٹ مینیو کے بٹن پر رائٹ کلک کر کے پراپرٹیز منتخب کر لیں۔اسٹارٹ مینیو ٹیب میں سے ’’پاور بٹن ایکشن‘‘ (Power button action) کے سامنے موجود ڈراپ ڈاؤن مینیو میں سے اپنا پسندیدہ آپشن منتخب کر کے اوکے کر دیں۔
(یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ اگست 2012 میں شائع ہوئی)

Click For Best Technology Stuff from Around the World

اسٹارٹ مینوپاور آپشنری اسٹارٹشٹ ڈاؤنلاگ آفہائبرنیٹ