زمین ڈاٹ کام کے تحت کراچی میں بلاگرز کی ایک ملاقات

Click For Best Technology Stuff from Around the World

ریئل اسٹیٹ سے وابستہ پاکستان کی مقبول ویب سائٹ زمین ڈاٹ کام کی جانب سے کراچی میں بلاگرز کے لئے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔یہ تقریب گلوریا جینز میں منعقد کی گئی جو کہ ڈالمن سٹی مال کلفٹن میں واقع ہے۔ اس تقریب میں کراچی سے تعلق رکھنے والے انگریزی و اردو دونوں زبانوں کے بلاگرز نے شرکت کی۔ زمین ڈاٹ کام کی جانب سے ان کی سینیئر منیجر کمیونی کیشن شائستہ ذوالفقار، مارکیٹنگ منیجر شہریار قریشی، سمرہ ذوالفقار اور زین نے میزبانی کے فرائض انجام دیے۔ زمین ڈاٹ کام کا تعارف پیش کرتے ہوئے شائستہ ذوالفقار نے حاضرین کو بتایا کہ اس ویب سائٹ کا 2006 میں دو بھائیوں ذیشان علی خان اور عمران علی خان نے اجرا کیا تھا۔ اس کے کچھ ہی عرصے بعد زمین ڈاٹ کام پاکستان کی سب سے بڑی پراپرٹی ویب سائٹ بن کر اُبھری اور اسے کئی ایوارڈز سے بھی نوازہ گیا۔ نومبر2012 میں سب سے بڑے فرانسیسی ریئل اسٹیٹ پورٹل کے بانی گلیس بلینچرڈ نے زمین ڈاٹ کام میں سرمایہ کرتے ہوئے اس میں بطور چیئرمین شمولیت اختیار کی۔

تقریب کے دوسرے حصے میں زمین ڈاٹ کام کے ڈیجیٹل مارکیٹنگ منیجر شہریار قریشی نے بلاگرز کو سرچ انجن آپٹمائزیشن کے حوالے سے مفید مشورے دیئے اور بتایا کہ بلاگ لکھتے ہوئے کن باتوں کا خیال رکھنا چاہئے۔ نیز، انہوں نے ریئل اسٹیٹ پر بلاگ لکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس سیشن کے دوران انہوں نے بلاگرز کے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔ سمرہ ذوالفقار نے بلاگرز پر زور دیا کہ وہ اپنے بلاگز میں پاکستان کے اچھے پہلو اجاگر کریں۔

زمین ڈاٹ کام کی اس تقریب کی بدولت جہاں نہ صرف بلاگرز کو اس ویب سائٹ کے بارے میں خاطرخواہ معلومات حاصل ہوئی وہیں دیگر بلاگرز حضرات سے تعارف بھی حاصل ہوا۔ تمام شرکا نے ایک دوسرے سے تعارف حاصل کیا اور اس خوبصورت شام کو منعقد کرنے پر ’’زمین ڈاٹ کام‘‘ کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

Click For Best Technology Stuff from Around the World

بلاگربلاگرزپورٹلریئل اسٹیٹزمین ڈاٹ کام