زندگی کے لیے موزوں “قریب” سیارے کی دریافت

Click For Best Technology Stuff from Around the World

سائنسدانوں نے زندگی کے لیے موزوں ایک نیا سیارہ دریافت کیا ہے جو زمین سے نسبتاً زیادہ قریب ہے، یورپئن ساؤدرن آبزرویٹری European Southern Observatory کے مطابق قریب ہونے کی وجہ سے ٹیلی سکوپ کے ذریعے اس کا مشاہدہ کیا جاسکتا ہے۔

اس سیارے کو “Ross 128 b” کا نام دیا گیا ہے، یہ سیارہ زمین سے 11 نوری سال دور ہے جو فلکیاتی پیمانوں کے حساب سے بہت ہی کم مسافت ہے تاہم انسانی پیمانوں کے حساب سے یہ مسافت بہت ہی زیادہ ہے کیونکہ ایک نوری سال وہ مسافت ہے جو روشنی ایک سال میں طے کرے گی جو دس ہزار ارب کلو میٹر بنتی ہے۔

اس سیارے کو یورپئن ساؤدرن آبزرویٹری کی چلی میں نصب HARPS نامی سپیکٹوگراف کے ذریعے تلاش کیا گیا ہے، یہ سیارہ اپنے ستارے کے گرد تقریباً 9.9 دنوں میں ایک چکر لگاتا ہے۔

سائنسدانوں کا خیال ہے کہ یہ سیارہ زندگی کے لیے مناسب ہے کیونکہ نہ صرف اس کی جسامت زمین کے قریب ہے بلکہ ممکنہ طور پر اس کی سطح کا درجہ حرارت بھی زمین سے مشابہ ہوسکتا ہے جس سے مائع پانی کی موجودگی کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

یہ سیارہ Tidally Locked ہے یعنی اس کا آدھا حصہ ہمیشہ اپنے سورج کی طرف ہی رہتا ہے۔

سائنسدان جلد ہی اس سیارے کی بڑے پیمانے پر جانچ شروع کرنے والے ہیں تاکہ یہ پتہ لگایا جاسکے کہ اس کا کرہ ہوائی اسے ایکس ریز سے بچانے کے قابل ہے یا نہیں اس کے علاوہ اس کے کرہ ہوائی میں آکسیجن، پانی اور میتھین گیس کی بقایا جات تلاش کرنے کی کوشش کی جائے گی کیونکہ ان عناصر کا زندگی سے گہرا تعلق ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال سائنسدانوں نے زندگی کے قابل ایک سیارہ پراکسیما سینچوری بی Proxima Centauri b دریافت کیا تھا جس کی زمین سے دوری محض 4.2 نوری سال بتائی گئی تھی۔

Click For Best Technology Stuff from Around the World

Ross 128 bزمینسیارہ