آن لائن کمائی کے لیے دس بہترین ایپلی کیشنز

Click For Best Technology Stuff from Around the World

اسکوپ شاٹ (Scoopshot)

store.scoopshot.com/app
کیا آپ کے اسمارٹ فو ن میں اچھا کیمرہ موجود ہے؟ کیا آپ کو فوٹو گرافی کا بھی شوق ہے؟ اگر آپ کا جواب ’’ہاں‘‘ میں ہے تو ’’اسکوپ شاٹ‘‘ ایپلی کیشن آپ ہی کے لیے ہے۔ اینڈروئیڈ صارفین کے لیے یہ ایک فوٹوگرافی ایپلی کیشن ہے۔ آپ کو بس کرنا یہ ہے کہ جب بھی کوئی اچھی تصویر یا وڈیو بنائیں تو اس ایپلی کیشن کے ذریعے اپ لوڈ کر دیں۔ تصاویر بنانے کے لیے کسی موضوع کی قید نہیں، آپ اپنے علاقے کی کسی بھی خاص چیز کی تصویر بنا سکتے ہیں یا آپ کے علاقے میں جو کچھ ہو رہا ہو اس کی وڈیو بھی بنائی جا سکتی ہے۔
تصویر یا وڈیو کو اس ایپلی کیشن کے اسٹور پر اپ لوڈ کر کے اس کی قیمت منتخب کر لیں۔ اگر کسی نے آپ کی کوئی چیز خریدی تو اس کی رقم آپ کو ادا کی جائے گی۔ اس کے علاوہ یہاں روزانہ کی بنیاد پر مقابلے منعقد کیے جاتے ہیں۔ روزانہ کے مقابلوں کو مختلف عنوانات دیے جاتے ہیں مثلاً بادل، پھول یا درخت وغیرہ۔ اگر آپ کوئی تصویر مقابلے کے لیے بھیجیں تو اس دن کا عنوان ضرور دیکھ لیں اور پھر اسی حساب سے تصویر بنا کر اپ لوڈ کریں اور اس کے ساتھ عنوان کا ٹیگ جیسے کہ #clouds لگانا مت بھولیں۔ روزانہ کا مقابلے جیتنے والوں کی تصاویر ایپلی کیشن کی مین تصویر بنا دی جاتی ہے، اس طرح سب لوگ جب اس ایپلی کیشن کو کھولتے ہیں تو سب سے پہلے جیتنے والے کی تصویر نظر آتی ہے۔ یوں نئے آنے والے فوٹوگرافرز کو دنیا بھر میں متعارف کرایا جاتا ہے۔
چونکہ مقابلے کے فاتح کا فیصلہ ووٹوں کے ذریعے کیا جاتا ہے اس لیے ووٹرز حاصل کرنے کے لیے آپ اپنے دوستوں کو بھی بلا سکتے ہیں یا پھر یہاں پہلے سے موجود لوگوں کو ووٹ دے کر ان سے بھی ووٹ حاصل کر سکتے ہیں۔
اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ کی بنائی گئی تصاویر تعریف کے قابل ہیں تو اس ایپلی کیشن کے ذریعے انھیں دنیا کو ضرور دکھائیں۔ یہ ایپ بھی اینڈروئیڈ کے ساتھ ساتھ آئی فون صارفین کے لیے بھی دستیاب ہے۔

Click For Best Technology Stuff from Around the World

آن لائن کمائیپیسےپیسے کمائیںفری لانفری لانسرفری لانسنگ
تبصرے (3)
Add Comment
  • Malik Muhammad Ashiq

    thanks janab, bhoot ella bhoot achie information thie. aik aur survey kie web site hia, rewarding panel , may UAE kie state abu dhabi may hota hoon aur aaj tik online survey complete kir kay may nay 800 AED tik leye hian bhoot achie site hia ais ka behi review kiren.

  • Awais Khalid

    Amazing nice information sharing… keep up the good work.

  • Muhammad Tariq

    Not for Pakistan. Only valid for USA, Mexico, Canada and UK.