14 ٹی بی کی ہارڈ ڈرائیو، جو آپ کے لیے نہیں

Click For Best Technology Stuff from Around the World

ڈیٹا اسٹوریج کے معروف امریکی ادارے ویسٹرن ڈجیٹل نے 14 ٹیرابائٹس کی ایک زبردست ہارڈ ڈرائیو بنائی ہے لیکن یہ صرف ڈیٹا سینٹرز کو فروخت کی جا رہی ہے۔

ویسٹرن ڈجیٹل کے مطابق نئی الٹرا اسٹار ایچ ایس 14 دنیا کی پہلی ہارڈ ڈرائیو ہے جو 14 ٹیرابائٹس کی گنجائش رکھتی ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ یہ ساٹا اور ساس دونوں فارمیٹس میں 223 میگابائٹس فی سیکنڈ کی ٹرانسفر اسپیڈ رکھتی ہے ۔

نئی ہیلیئم سے بھری یہ ڈرائیو ڈیٹا رائٹنگ کے معاملے میں گزشتہ ڈبلیو ڈی ہارڈ ڈرائیو سے کہیں زیادہ موثر ہے اور یہ بہت قابل بھروسہ بھی ہوگی کیونکہ اس کی ایم بی ٹی ایف ریٹنگ (یعنی mean time between failures) ڈھائی ملین گھنٹے ہے یعنی یہ بہت طویل عرصے تک خراب نہیں ہوگی۔

الٹراسٹار ایچ ایس 14 صرف ویسٹرن ڈجیٹل کے انٹرپرائز کلائنٹس کے لیے دستیاب ہوگی یعنی آپ اور میں اسے نہیں خرید سکتے۔ پھر بھی اس ڈرائیو کی تیاری ظاہر کرتی ہے کہ مستقبل قریب یہ عام صارفین کے لیے بھی بھی پیش ہوگی۔

Click For Best Technology Stuff from Around the World

ہارڈ ڈرائیوویسٹرن ڈیجیٹل