طاہر محمود۔ اردو ویکیپیڈیا پر سب سے زیادہ ترامیم کرنے والے صارف

Click For Best Technology Stuff from Around the World

اردو ویکیپیڈیا کے منتظم اور سب سے زیادہ ترامیم کرنے والے صارف طاہر صاحب کا تعلق بنیادی طور پر لاہور پاکستان ہے تاہم انہوں نے اپنی زندگی کا بڑا حصہ سعودی عرب اور قبرص میں گزارا ہے۔اردو ویکیپیڈیا پر کی جانے والے شراکتوں کی کل تعداد میں ایک بڑا حصہ طاہر محمود صاحب کی کاوشوں کا حصہ ہے تاہم وہ اردو ویکیپیڈیا کی ترقی کو ٹیم ورک کا نتیجہ قرار دیتے دیتےہیں۔ 17 اپریل 2023 تک طاہر محمود صاحب اردو ویکپیڈیا پر ترامیم کی تعداد 664,920 ہے جبکہ آج تک اردو ویکیپیڈیا پر کل 5,350,592 ترامیم ہو چکی ہیں۔ یعنی طاہر محمود صاحب کا اردو ویکیپیڈیا کی کل ترامیم میں حصہ 12 فیصد سے بھی زیادہ ہے۔ ویکی میڈیا کے تمام پراجیکٹس بشمول اردو ویکپیڈیا کی بات کی جائے تو ان میں طاہر محمود صاحب کی کل شراکتیں 743,112 ہیں۔ ٹیم کمپیوٹنگ اس زبردست کارکردگی پر طاہر محمود صاحب کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

Click For Best Technology Stuff from Around the World

اردو ویکیپیڈیاظاہر محمود