اب ایپل لا رہا ہے نئی بہتر سکرین

Click For Best Technology Stuff from Around the World

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی “ایپل” نے مائکرو ایل ای ڈی MicroLED سکرینز میں دلچسبی ظاہر کی ہے جو پہلی بار نہیں ہے، اس سے قبل کمپنی نے یہ دلچسپی 2015 میں بھی ظاہر کی تھی کیونکہ مائکرو ایل ای ڈی سکرینز میں وہی خوبیاں پائی جاتی ہیں جو OLED ٹائپ کی سکرینز میں ہوتی ہیں تاہم ان سکرینز کی رنگوں کی گہرائی زیادہ بہتر ہوتی ہے، یہ زیادہ روشن ہوتی ہیں اور ان میں ریسپانس ٹائم بھی زیادہ ہوتا ہے، مزید برآں یہ کم بیٹری خرچ کرتی ہیں اور ان کی موٹائی بھی بہت کم ہوتی ہے، تازہ ترین ریپورٹ کے مطابق ایپل مائکرو ایل ای ڈی سکرینز کی بڑے پیمانے پر تیاری پر غور کر رہی ہے۔

اس ضمن میں ایپل اپنے تائیوانی پارٹنر TSMC کے وہ تمام مسائل حل کرنا چاہتا ہے جو MicroLED سکرینز کی بڑے پیمانے پر تیاری کی راہ میں حائل ہیں، جیسے ہی پروڈکشن کے مسائل حل ہوں گے TSMC ان سکرینز کی بڑے پیمانے پر تیاری کے قابل ہوجائے گا۔

تاہم یہ سکرینیں ایپل کی مصنوعات میں تب تک نظر نہیں آئیں گی جب تک ایپل معقول قیمت پر اور بڑے پیمانے پر ان کی تیاری کے قابل نہیں ہوجاتا، توقع ہے کہ ایپل ان سکرینز کا پہلا استعمال آئندہ سال اپنی سمارٹ واچ میں کرے گا اور اگر تجربہ کامیاب رہا تو آئی فونز میں بھی ان کا استعمال کیا جائے گا۔

توقع ہے کہ اس طرح ایپل بہتر کارکردگی کے علاوہ اخراجات میں بھی کمی کے قابل ہوجائے گا اور سیمسنگ پر بھی اس کا انحصار کم ہوجائے گا۔

Click For Best Technology Stuff from Around the World

آئی فونایپلسمارٹ واچ