AKU وڈیو کنورٹر… ایک طاقت ور وڈیو اِنکوڈنگ ایپلی کیشن

Click For Best Technology Stuff from Around the World

آڈیو اور وڈیوز کو ایک فارمیٹ سے دوسرے فارمیٹ یا ڈیوائسز کے لیے کنورٹ کرنے کے لیے ’’اے کے یو وڈیو کنورٹر‘‘ ایک لاجواب ٹول ہے۔ اس کی مدد سے مشہور وڈیو فارمیٹس کو کو آڈیو میں کنورٹ کیا جا سکتا ہے، انکرپٹڈ ڈی وی ڈی موویز کو کنورٹ کیا جا سکتا ہے، وڈیوز میں سے آڈیوز کو نکال کر ایم پی تھری و دیگر فارمیٹس میں محفوظ کیا جا سکتا ہے۔

اپنے کام کے حوالے سے اس پروگرام میں لاتعداد فیچرز موجود ہیں۔ وڈیوز کو ڈیوائسز کے لیے بھی کنورٹ کیا جا سکتا ہے جیسے آپ کوئی وڈیو آئی فون یا اینڈروئیڈ کے لیے کنورٹ کرنا چاہیں۔

وڈیوز کے حوالے سے اس میں قریباً تمام مشہور فارمیٹس کی سپورٹ موجود ہے۔ ڈی وی ڈی موویز کو اس کی مدد سے باآسانی mpg، avi، mp4، flv، 3gp اور mpeg4 وغیرہ فارمیٹس میں کنورٹ کیا جا سکتا ہے۔

وڈیو ایڈیٹنگ کے حوالے سے اگر بات کریں تو اس کی مدد سے وڈیوز Crop کی جا سکتی ہیں، ان میں سب ٹائٹلز ڈالے جا سکتے ہیں اور واٹر مارک بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ مختلف وڈیوز کو ملا کر ایک وڈیو بھی بنائی جا سکتی ہے۔ اس میں شامل کیے گئے سب ٹائٹلز کا رنگ بدلا جا سکتا ہے، اپنی پسند کا فونٹ منتخب کیا جا سکتا ہے اور انھیں syncکیا جا سکتا ہے اور ایفیکٹس بھی دیے جا سکتے ہیں۔


ایس ڈی وڈیوز کو ایچ ڈی میں بدلنے کے لیے اس پروگرام کو استعمال کیا جا سکتا ہے جبکہ اس کا کنورژن سسٹم بھی بہت برق رفتار ہے۔

بیچ کنورژن فیچر کے ذریعے ایک زائد وڈیوز کو کنورٹ کرنے کے لیے اس میں ایڈ کیا جا سکتا ہے جو باری باری کنورٹ کر دی جاتی ہیں۔

ایک اور خاص فیچر Video Enhance کی صورت میں موجود ہے۔ جس کے ذریعے وڈیو کی برائٹ نیس، کنٹراسٹ، آڈیو، بلینس، مکسر وغیرہ کو سیٹ کر کے وڈیو کا رزلٹ بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

اس پروگرام کو استعمال کرنے کا مکمل طریقہ کار باتصویر ٹیوٹوریل کی صورت میں اس کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔ مفت دستیاب اس پروگرام کو ونڈوز ایکس پی، وستا، سیون اور ایٹ کے ساتھ استعمال کیا جا سکتا ہے جبکہ اس کا سائز 26.4 MB ہے۔

اس پروگرام کو ڈاؤن لوڈ کرنے سے پہلے اس کی سسٹم ضروریات کو ضرور دیکھ لیں کیونکہ اسے 1GHz Intel/AMD processor یا اس سے اضافی طاقت کے حامل پراسیسر والے پی سی پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

دستیابی: مفت

فائل سائز: 26MB

مطابقت: ونڈوز ایکس پی، ونڈوز وستا، ونڈوز سیون، ونڈوز ایٹ

ڈاؤن لوڈ کریں
(یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ مارچ 2014 میں شائع ہوئی)

Click For Best Technology Stuff from Around the World

تبصرے (8)
Add Comment
  • Yasir Imran

    چلیں ٹرائی کر لیتے ہیں ویسے تو اے وی سی ویڈیو کنورٹر بھی بہت اچھا کام کرتا ہے

  • Zohaib Jahan

    very impressive, almost sab basic tools hai, mai try karta hu, tnx
    wesy mai mp3 converter k lye ‘mp3 coverter’ or
    dusray formats k lye Any-video converter use karta hu,..

  • Jan Muhammad

    hi
    photo kes tsrhs bnte ha

  • Jan Muhammad

    hi
    photo kes tsrhs bnte ha

  • JANI ZADRAN

    ADOBE PHOTOSHOP ki ashad zarurat hai,,aap help karen gay plzz,,mene download krna hai

  • Yasir Imran

    ڈاون لوڈ کرنے اور انسٹال کرنے کے بعد میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ اس سافٹ وئر کا انٹرفیس نہایت فضول ہے اور بجائے مکمل سافٹ وئر ہونے کے یہ ایک ٹرائل ورژن ہے جس پر کافی دیر سر کھپانے کے بعد بھی میں اپنے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کر پایا جو اس سافٹ وئر کے فیچرز میں بیان کی گئے ہیں۔