کیا آپ کی تمام فیس بک پوسٹس پبلک کردی جائیں گی؟

Click For Best Technology Stuff from Around the World

انٹرنیٹ افواہوں کا گڑھ ہے اور فیس بک ان افواہوں کو پھیلانے کا ایک بڑا ذریعہ بن گیا ہے۔ پہلے ایس ایم ایس کے ذریعے افواہیں پھیلائی جاتی تھیں، اب یہ کام فیس بک کے ذریعے مفت ہوجاتا ہے۔ ایسی ہی ایک افواہ آج کل فیس بک پر گردش میں ہے کہ جلد ہی فیس بک آپ کی تمام تصاویر اور پوسٹس کو پبلک یعنی عوامی کردے گا اور اگر صارف اس سے بچنا چاہتا ہے تو اپنی وال پر کچھ ایسا پیغام پوسٹ کرے:

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ مخصوص افواہ نئی نہیں ہے۔ اس سے پہلے یہ سال 2012ء میں بھی اسی طرح فیس بک پر پھیلی تھی۔ گزشتہ سال ستمبر میں بھی اس افواہ نے زور پکڑا تھا۔
حقیقت یہ ہے کہ فیس بک آپ کی کسی بھی ایسی پوسٹ یا تصویر جو کہ پبلک نہیں ہے، کو پبلک کرنے کا اختیار نہیں رکھتا اور نہ ہی وہ ایسا کبھی کرے گا۔ اس لئے اس افواہ پر کان نہ دھریں اور نہ ہی اس فضول پیغام کو اپنی وال پر شیئر کریں۔

یہ بھی پڑھیں: بیس چیزیں جو ہر فیس بک استعمال کرنے والے کو پتا ہونا چاہئیں

ایک بات البتہ آپ کے علم میں ہونا ضروری ہے کہ فیس بک کی terms and conditions کے مطابق اگر آپ فیس بک استعمال کرتے ہیں تو آپ فیس بک کو اس بات کا اختیار دیتے ہیں کہ وہ آپ کی تصاویر اور ویڈیوز جو آپ کی فکری ملکیت (انٹیلک چوئل پراپرٹی) ہیں ، استعمال کرسکے۔ فیس بک نے الفاظ میں:

For content that is covered by intellectual property rights, like photos and videos (IP content), you specifically give us the following permission, subject to your privacy and application settings: you grant us a non-exclusive, transferable, sub-licensable, royalty-free, worldwide license to use any IP content that you post on or in connection with Facebook (IP License).”

آپ اگر فیس بک استعمال کرتے ہیں تو آپ فیس بک کی شرائط و ضوابط کے پابند ہوتے ہیں اور کوئی پوسٹ شیئر کرنے سے آپ فیس بک کو  دیئے گئے کسی حق کو ختم نہیں کرسکتے۔ آپ کی پوسٹ کی کوئی قانونی حیثیت ہوگی نہ فیس بک پر اس کا کوئی اثر ہوگا۔

 

Click For Best Technology Stuff from Around the World

فیس بک