الفابیٹ کی کمپنی بوسٹن ڈائنامکس کا چھلانگیں لگاتا نیا روبوٹ

Click For Best Technology Stuff from Around the World

گوگل کی سربراہ کمپنی الفابیٹ ایک روبوٹ بنانے والی کمپنی کی بھی مالک ہے۔ اس کمپنی کا نام بوسٹن ڈائنامکس۔ یہ کمپنی کمال کے روبوٹ بنانے کے لئے پہچانی جاتی ہے۔ یہ اب تک کئ شاندار روبوٹس تیار کرچکی ہے ۔ اب اس کمپنی نے ایک ایسا روبوٹ پیش کیا ہے جسے دیکھ کر آپ حیران رہ جائیں گے۔

اس روبوٹ جس کا نام ہینڈل(Handle) ہے، کی چار ٹانگیں ہیں جن میں سے دو میں پہیے لگے ہوئے ہیں۔ کچھ عرصہ قبل اس روبوٹ کی تصاویر بوسٹن ڈائنامکس کے سی ای او Marc Raibert کی ایک پریزینٹیشن جو انہوں نے سرمایہ کاروں کے لئے تیار  کی تھی، سے لیک ہوگئی تھیں۔ اپنی لمبی ٹانگوں میں نصب پہیوں کے ذریعے یہ روبوٹ تیزی سے دوڑ سکتا ہے۔ یہ گول چکر کاٹ سکتا ہے، ناہموار راستوں پر چل سکتا ہے۔ یہی نہیں، بلکہ یہ روبوٹ اپنے راستے میں آنے والے رکاوٹوں کو چھلانگ لگا کر عبور بھی کرسکتا ہے۔ یہ روبوٹ اپنی دو ٹانگوں پر توازن قائم رکھتا ہے۔

یہ کس طرح چھلانگ لگا کر رکاوٹیں عبور کرسکتا ہے، یہ اس کی سب سے بڑی خوبی ہے۔ دیکھیں اس ویڈیو میں:

Click For Best Technology Stuff from Around the World

الفابیٹبوسٹن ڈائنامکسروبوٹس