ڈھیٹ سیکیورٹی سافٹ ویئر ڈیلیٹ کریں

Click For Best Technology Stuff from Around the World

اینٹی وائرس یا کسی بھی طرح کا سیکیورٹی سافٹ ویئر سسٹم کے لیے بہت ضروری ہے لیکن اگر آپ ایک اینٹی وائرس کو دوسرے سے بدلنا چاہتے ہیں تو یقینا پہلے سے موجود پروگرام کو اَن انسٹال کرنا ہو گا۔ اینٹی وائرس انسٹال ہونے میں جتنا پریشان کرتے ہیں اس سے کہیں زیادہ اَن انسٹال ہوتے وقت وبالِ جان بن جاتے ہیں۔ بعض اینٹی وائرس تو سسٹم سے جانے کا نام نہیں لیتے۔ اَن انسٹال ہو بھی جائیں تو اپنا کچھ نہ کچھ ڈیٹا ضرور سسٹم میں چھوڑ جاتے ہیں۔ ایسی صورت حال میں ’’ایپ ریموور‘‘ ایک بہترین حل ہے۔ یہ سافٹ ویئر کسی بھی ڈھیٹ اینٹی وائرس یا اسپائی بوٹ کو باآسانی اَن انسٹال کر دیتا ہے۔ بعض اوقات اینٹی وائرس اپ ڈیٹ نہیں ہو رہا ہوتا اور اس کا نیا ورژن اس پر انسٹال نہیں ہو سکتا۔ اس صورت حال میں ’’ایپ ریموور‘‘ کی مدد سے آپ باآسانی پرانے ورژن کو اَن انسٹال کر کے تازہ ورژن انسٹال کر سکتے ہیں۔ ونڈوز ایکس پی سے لے کر ونڈوز 8 تک کے لیے کارآمد یہ مفت سافٹ ویئر لاکھوں کی تعداد میں لوگ ڈاؤن لوڈ کر چکے ہیں۔

http://www.appremover.com

Click For Best Technology Stuff from Around the World

app removerایپ ریمورڈاؤن لوڈزفری ڈاؤن لوڈز