اب ایپل بھی بنائے گا فولڈ ایبل آئی فون

Click For Best Technology Stuff from Around the World

ویسے تو پچھلے کئی سالوں سے فولڈ ایبل اسمارٹ فونز کی آمد کی پیش گوئیاں کی جا رہی ہیں لیکن حال ہی میں سام سنگ نے گلیکسی ایکس کی صورت میں جب فولڈ ایبل فون بنانے کا اعلان کیا تو اس خواب کو حقیقت ملنے کا یقین ہونے لگا۔

اب اس میدان میں ایپل نے بھی کودنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس کے لیے ایپل نے ایل جی کا تعاون حاصل کیا ہے۔

یقیناً آپ جانتے ہوں گے کہ ایپل کے آئی فونز کے لیے OLED اسکرین سام سنگ تیار کرتا ہے بلکہ اسی وجہ سے سام سنگ کو گلیکسی سے زیادہ آئی فون کے فروخت ہونے پر منافع حاصل ہوتا ہے لیکن جب بات ہو فولڈ ایبل اسکرینز کی یعنی جو مڑنے پر بھی نہ ٹوٹیں تو اس میدان میں ایل جی کی کارکردگی زیادہ بہتر ہے۔ یہی بات ہے کہ ایپل نے اب سام سنگ کے بعد دوسری طرف ایل جی سے بھی ہاتھ ملانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ایپل کا فولڈ ایبل آئی فون امید ہے کہ 2020 تک آنے میں کامیاب ہو گا لیکن اس کے مقابلے میں سام سنگ چونکہ پہلے ہی اس پر کام کر رہا ہے اس لیے سام سنگ کا فولڈ ایبل فون گلیکسی ایکس 2018 میں آنے کی قوی امید ہے۔

Click For Best Technology Stuff from Around the World

خمدارفلیکسیبلفولڈ ایبل