ایپ لاک، آپ کے ذاتی ڈیٹا کا محافظ

Click For Best Technology Stuff from Around the World

اگر کوئی دوست آپ سے، آپ کا موبائل فون کچھ دیر کے لئے “ادھار” مانگے، تو کیا آپ اسے دے دیں گے؟ ممکن ہے کہ دے دیں، لیکن بیشتر ایسا ہوتا ہے کہ آپ اپنا فون کسی کے حوالے کرتے ہوئے ہچکچاتے ہیں، خاص طور پر جب آپ کے موبائل فون میں ذاتی نوعیت کی چیزیں موجود ہوں۔ اپنے پرائیویٹ ڈیٹا کی حفاظت ایک ایسی ذمے داری ہے جس سے آپ کو کبھی آنکھ نہیں چرانی چاہئے۔ کیونکہ اکثر گھر کا بھیدی ہے لنکا ڈھا دیتا ہے۔

اگر آپ اینڈروئیڈ اسمارٹ فون استعمال کررہے ہیں تو اس مسئلے سے نمٹنے کے لئے ایک حل AppLock کی شکل میں موجود ہے۔ اس زبردست ایپلی کیشن کے ذریعے آپ فون میں چلنے والی کسی بھی ایپلی کیشن چاہے وہ ایس ایم ایس ہوں یا فیس بک ایپ ،کو لاک کرسکتے ہیں۔ لاک کی گئی ایپلی کیشنز کے علاوہ فون ہر کام کرتا رہے گا لیکن لاک کی گئی ایپلی کیشنز کھولنے یا چلانے کے لئے پاس ورڈ یا پیٹرن مانگا جائے گا۔

یہ زبرست ایپلی کیشن بالکل مفت دستیاب ہے اور اسے اب تک  کروڑوں لوگ ڈاؤن لوڈ کرچکے ہیں۔

اسے ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہ ربط ملاحظہ کیجئے

http://goo.gl/wELGml

Click For Best Technology Stuff from Around the World

ایپ لاکاینڈروئیڈ
تبصرے (2)
Add Comment
  • Nouman Younas

    زبردست۔۔ مجھے ایسی ہی ایپ کی تلاش تھی

  • Mazhar Yasin Malik

    Nice Application……………………….