مصنوعی ذہانت سے ایک سیکنڈ میں کینسر کی تشخیص

Click For Best Technology Stuff from Around the World

ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ کمپیوٹر پروگرامز بظاہر بے ضرر نظر آنے والی گلٹیوں سے کینسر کے ممکنہ خطرے کو پہچان سکتے ہیں اور اس تشخیص میں ان کی درستگی کی شرح بھی بہترین ہیں ۔

برطانیہ میں ہونے والی تحقیق میں آنت کے سرطان پر کام کیا گیا، جو ملک میں کینسر کی چوتھی سب سے بڑی قسم ہے اور سالانہ 40 ہزار سے زیادہ افراد اس کا شکار ہوتے ہیں ۔ تجربے میں آرٹیفیشل انٹیلیجنٹ سسٹم اینڈوسکوپی کی تصاویر سے کینسر کی تشخیص میں 94 فیصد درستگی کے ساتھ کامیاب رہا۔

سائنس دانوں نے پروگرام کو 250 مرد اور عورتوں میں 306 کولوریکٹل پولپس (colorectal poplyps) کا جائزہ لینے کے لیے استعمال کیا، جو کینسر ہو سکتے تھے اور نہیں بھی ہو سکتے تھے ۔

ایک سیکنڈ سے بھی کم وقت میں سسٹم نے ہر اینڈوسکوپک امیج کو جانچا اور فیصلہ کیا کہ یہ خطرناک ہو سکتا ہے یا نہیں ۔ پروگرام ان 30 ہزار تصاویر سے تقابل کرکے کام کر رہا تھا جو اس کی مشین لرننگ میں استعمال کی گئی تھیں ۔ برطانوی ماہرین نے یوکوہاما کی شووا یونیورسٹی کی جانب سے رواں ہفتے پیش کیے گئے ان نتائج کو حوصلہ افزاء قرار دیا ہے۔

گو کہ ابھی تک اس سسٹم کو منظوری نہیں ملی ہے لیکن سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اگر اس کے مزید تجربات بھی کامیاب ہوئے تو یہ ٹیکنالوجی کئی مریضوں کو سرجری سے بچا سکتی ہے ۔

Click For Best Technology Stuff from Around the World

آرٹیفیشیل انٹیلی جنس