ایسپرین کینسر سے بچاؤ میں مفید، تازہ تحقیق میں انکشاف

Click For Best Technology Stuff from Around the World

چھ لاکھ لوگوں پر کی گئی بڑے پیمانے کی ایک حالیہ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ ایسپرین کا استعمال نظامِ ہضم کو درپیش پانچ مختلف کینسرز سے بچاؤ میں مفید ہے۔

یہ تحقیق ہانگ کانگ یونیورسٹی کے محققین نے کی ہے، تحقیق کے مطابق جن لوگوں نے سات سال تک روزانہ ایسپرین کی ایک گولی کھائی ان میں انٹسٹائن Intestine کے کینسر کے خطرات %47 کم تھے۔

تحقیق میں پایا گیا کہ ایسپرین کا باقاعدہ استعمال کرنے والوں میں ان لوگوں کے مقابلے میں جو اس کا کم استعمال کرتے تھے معدے کے کینسر کی شرح %38 کم رہی، تحقیق میں یہ بھی پایا گیا کہ ایسپرین کا باقاعدہ استعمال پینکریاس کے کینسر میں %34 کمی کا باعث بن سکتا ہے۔

یاد رہے کہ ایسپرین جس کا سائنسی نام “acetylsalicylic acid” ہے ساری دنیا میں درد کش دوا کے طور پر 1899 سے استعمال کی جا رہی ہے۔

Click For Best Technology Stuff from Around the World

ایسپرینتحقیقکینسر