ایسس نے ZenFone 4 Selfie Lite ریلیز کر دیا

Click For Best Technology Stuff from Around the World

گزشتہ ماہ ایسس Asus نے آفیشل طور پر ZenFone 4 Series سے پردہ اٹھایا تھا جس میں ZenFone 4 Selfie اور ZenFone 4 Selfie Pro شامل تھے، تاہم لگتا ہے کہ کمپنی نے اس سیریز کو مزید آگے بڑھانے کی ٹھانی ہے اور اس سلسلے کے ایک اور ممبر کو ریلیز کیا ہے جو ZenFone 4 Selfie Lite ہے۔

اصل میں ایسس نے اس فون کو صرف فلپائن میں اپنی آفیشل ویب سائٹ پر ریلیز کیا ہے جس میں 5.5 ایچ ڈی سکرین، کواڈ کور سنیپ ڈریگن 425 پراسیسر، دو جی بی ریم، سولہ اور بتیس جی بی روم اور 3000mAh بیٹری شامل ہیں۔

زین فون 4 سیلفی لائٹ میں دونوں طرف 13 میگا پکسل کا کیمرا نصب ہے، حسبِ توقع فون میں اینڈرائڈ نوگٹ 7.0 زین یو آئی ZenUI انٹرفیس کے ساتھ موجود ہے۔

فی الحال یہ فون فلپائن میں 156 اور 176 امریکی ڈالر کی پرائس رینج میں دستیاب ہوگا تاہم یہ واضح نہیں کہ یہ فون دیگر عالمی مارکیٹوں میں بھی جلد یا بدیر پہنچے گا یا نہیں۔

Click For Best Technology Stuff from Around the World

ایسسزین فون