لیپ ٹاپ کی بیٹری کا خیال رکھیں

Click For Best Technology Stuff from Around the World

اکثر لوگ لیپ ٹاپ کی بیٹری کا بالکل خیال نہیں رکھتے۔ اس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ بیٹری کا بیک اپ ٹائم کم ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ کم ہوتے ہوتے یہ ٹائم بالکل چند منٹس پر پہنچ جاتا ہے۔ اگر آپ لیپ ٹاپ کی بیٹری کو مکمل چارج کریں اور پھر اسے مکمل استعمال بھی کریں تو بیٹری کی حالت اچھی رہے گی۔

کیا آپ کو معلوم ہے کہ لیپ ٹاپ کی بیٹری تیس دفعہ چارج ہونے کے بعد مکمل ڈسچارج کرنا ضروری ہوتا ہے؟ بیٹری مکمل ڈسچارج اس طرح ہوتی کہ لیپ ٹاپ کو بغیر پلگ لگائے استعمال کرتے رہیں، حتیٰ کہ بیٹری ختم ہو جائے اور سسٹم بند ہو جائے۔ اب لیپ ٹاپ کو کم از کم پانچ گھنٹوں تک استعمال نہ کریں۔ اس کے بعد اسے ایک دفعہ مکمل چارج کریں۔ مکمل چارج ہونے کے دوران لیپ ٹاپ استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ طریقہ کار اپنانے سے لیپ ٹاپ کی بیٹری مکمل طور پر ڈسچارج ہو جائے گی اور اس کی کارکردگی بہترین رہے گی۔

اگر آپ کو بھی اپنے لیپ ٹاپ کی بیٹری عزیز ہے اور آپ اسے دیرپا اچھا رکھنا چاہتے ہیں تو ’’بیٹری کیئر‘‘ سافٹ ویئر ضرور انسٹال کریں۔ یہ سافٹ ویئر خود کار طریقے سے آپ کے لیے پاور پلان منتخب کر لیتا ہے۔ سی پی یو کا ٹمپریچر بھی بتاتا رہتا ہے۔ اس حوالے سے دیگر کئی اہم فیچرز کا حامل یہ سافٹ ویئر آپ کو بتاتا ہے کہ کب بیٹری کو مزید چارج نہیں کرنا اور اسے مکمل استعمال کرنا بے حد ضروری ہے۔ یہ سافٹ ویئر مکمل نوٹ کرتا رہتا ہے کہ کتنی دفعہ لیپ ٹاپ چارج ہو چکا ہے اور اسے اب بیٹری کو ڈسچارج کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کام کے لیے یہ آپ کو الرٹ دیتا رہتا ہے تاکہ آپ بھول نہ جائیں۔

دستیابی: مفت
فائل سائز: 1.5MB
مطابقت: ونڈوز ایکس پی، ونڈوز وستا، ونڈوز 7، ونڈوز 8

ڈاؤن لوڈ کریں

مزید معلومات کے لیے ڈیویلپرز کی ویب سائٹ

(یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ جنوری 2013 میں شائع ہوئی)

Click For Best Technology Stuff from Around the World

بیٹریچارجنگلیپ ٹاپ
تبصرے (10)
Add Comment
  • Hassan Latif

    Not a good practice to use ad.fly on official blogs. It can degrade the reputation of magazine.

  • salman

    what a nice software

  • Hümayun Okhtar

    شکریہ بھائی جان

  • Tariq Mahmood

    NIce

  • Tariq Mahmood

    NIce

  • Farman ali

    Thank you to giving informations for us.

  • Farman ali

    Thank you to giving informations for us.

  • Umar

    mjhe smjha nai aaie plz explain kijiye ga

  • Umar

    mjhe smjha nai aaie plz explain kijiye ga

  • nimsa naz

    Assalam o alikum sir mery laptop ki bettery mukamal khtm nahi hoty means 0% tak nahi phonchty bal k 8 or 7% pa a k system band ho jata hay to kia es tarha bettery discharj hoty hay ya bettery ka mukamal khtm hona zaruri hay?