بِٹ کوئن کا نیا ریکارڈ، قیمت 5000 امریکی ڈالر سے تجاوز کر گئی

Click For Best Technology Stuff from Around the World

عالمی شہرت یافتہ ڈیجیٹل کرنسی Bitcoin کی قیمت تاریخ میں پہلی بار پانچ ہزار امریکی ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے جو کہ ایک ریکارڈ ہے حالانکہ سال کے آغاز پر اس کی قیمت ایک ہزار امریکی ڈالر سے کم تھی۔

کوئن ڈیسک Coindesk کے مطابق اس وقت ایک بِٹ کوئن کی قیمتِ خرید 5,300 امریکی ڈالر ہے جبکہ سال کے آغاز میں اس کی قیمت 966 امریکی ڈالر تھی، اس طرح اس برقی کرنسی کی قیمت میں گزشتہ کچھ ماہ کے اندر 750% اضافہ ہوا ہے۔

تاہم اس کے با وجود بِٹ کوئن کی قیمت میں ٹھہراؤ مشکل ہوتا ہے، گزشتہ ماہ جب چینی حکومت نے اس کرنسی کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا تھا تب اس کی قیمت 3,000 امریکی ڈالر سے بھی نیچے چلی گئی تھی۔

خیال رہے کہ جاپان میں اس کرنسی کی مانگ میں اضافے کی وجہ سے گزشتہ اگست میں اس کی قیمت 4,000 امریکی ڈالر سے تجاوز کر گئی تھی۔

Click For Best Technology Stuff from Around the World

بٹ کوئنڈیجیٹل کرنسی