وڈیوز کو ہاتھ کے اشارے سے روکیں اور چلائیں

Click For Best Technology Stuff from Around the World

Flutter اپنی نوعیت کا بالکل انوکھا اور دلچسپ ترین سافٹ ویئر ہے۔ ونڈوز اور میک دونوں کے آپریٹنگ سسٹمز کے لیے دستیاب اس سافٹ ویئر کی مدد سے آپ میڈیا پلیئر کو ہاتھ کے اشارے سے کنٹرول کر سکتے ہیں۔

دراصل یہ سافٹ ویئر ویب کیم کی مدد سے ہاتھ کی حرکت کو نوٹ کرتے ہوئے عمل کرتا ہے۔ یہ استعمال میں بھی بے حد آسان ہے، اسے استعمال کرنے کے لیے کوئی زیادہ پیچیدہ سیٹ اپ کرنے کی بھی کوئی ضرورت نہیں پڑتی اور نا ہی اس کے لیے آپ کو کوئی مہنگا ہارڈ ویئر درکار ہوتا ہے۔
اگر آپ کے پاس ویب کیم ہے تو اس سافٹ ویئر کا استعمال یقینا آپ کے لیے ایک بے حد دلچسپ تجربہ ثابت ہو گا اور یہ آپ کی امید سے بڑھ کر آپ کو پسند آئے گا۔

اس سافٹ ویئر کا کروم براؤزر کے لیے ایک ایکسٹینشن بھی دستیاب ہے جس کی مدد سے یوٹیوب کی وڈیوز کو بھی ہاتھ کے اشاروں سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔

دستیابی: مفت
فائل سائز: 3.5MB
مطابقت: ونڈوز سیون، ونڈوز ایٹ

ڈاؤن لوڈ کریں

کروم میں انسٹال کریں

(یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ ستمبر 2012 میں شائع ہوئی)

Click For Best Technology Stuff from Around the World

کروممیڈیا پلیئروڈیووڈیوزیوٹیوب
تبصرے (2)
Add Comment
  • Ranjha Younas

    بھائی جان یہ سسٹم وِنڈو سیون 64 میں انسٹال نہیں ہو رہا اس کا کو ئی طریقہ بتا دیں

  • Ranjha Younas

    بھائی جان یہ سسٹم وِنڈو سیون 64 میں انسٹال نہیں ہو رہا اس کا کو ئی طریقہ بتا دیں