کمپیوٹر ہینگ ہونے کے مسئلے سے نجات حاصل کریں

Click For Best Technology Stuff from Around the World

اس وقت کمپیوٹر ہارڈویئر نہ صرف چند سال قبل دستیاب ہارڈویئر سے انتہائی طاقتور ہو چکا ہے بلکہ اس میں مزید پیش رفت بھی انتہائی تیزی سے جاری ہے۔ آئے دن ہمیں خبریں ملتی ہیں نئے سے نئے پروسیسرز، مزید طاقت ور ریم اور زبردست اضافی کارکردگی کی حامل ہارڈ ڈرائیوز آنے والی ہیں۔ اور واقعی اگلے چند ماہ میں یہ تمام نیا ہارڈویئر صارفین کے لیے دستیاب بھی ہوتا ہے۔جس قدر تیزی سے طاقتور ہارڈویئر تیار ہو رہا ہے اسی طرح سافٹ ویئر کمپنیز بھی اپنے پروگرامز کو بے لگام کرتی جا رہی ہیں۔ اب تقریباً ہر پروگرام بے دردی سے سسٹم ریسورسز کا استعمال کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اتنے طاقت ور کمپیوٹر موجود ہونے کے باوجود آج کل صرف ایک ویب براؤزر ہی پورے سسٹم کو ہینگ کر دیتا ہے۔

 

جب کمپیوٹر ہینگ ہو جائےتو ہم بت بنے اسکرین کو دیکھتے رہتے ہیں کہ شاید کچھ ہل جُل ہو ورنہ ری اسٹارٹ کا بٹن دبا کر اپنا کام ضائع کرتے ہوئے کمپیوٹر کو دوبارہ سے چالو کیا جائے۔اس مسئلے سے بچنے کے لیے ایک انتہائی شاندار پروگرام ’’سی پی یو بیلنس‘‘ سامنے آیا ہے۔ یہ پروگرام بدترین حالات میں بھی کمپیوٹر کو ہینگ ہونے سے بچائے رکھتا ہے۔ جب کوئی پراسیس سسٹم ریسورسز کا بے دردی سے استعمال کرتے ہوئے انھیں سو فیصد تک استعمال کرنے کی کوشش کرتا ہے تو یہ پروگرام اسے روک دیتا ہے تاکہ کمپیوٹر بالکل بے جان نہ ہو۔

یہ پروگرام بیک گراؤنڈ میں رہتے ہوئے اپنا کام انجام دیتا ہے۔ عام کمپیوٹر صارفین کے لیے اس کی پہلے سے منتخب کردہ سیٹنگز کافی رہتی ہیں لیکن اگر آپ چاہیں تو انھیں بدل بھی سکتے ہیں۔
bitsum.com/cpubalance

یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ نمبر 124 میں شائع ہوئی

Click For Best Technology Stuff from Around the World