جسمانی نمی کو پورا کرنے میں مدد کرنے والی جدید بوتل متعارف

Click For Best Technology Stuff from Around the World

پائرس نے پانی کی بوتل کا ٹیکنالوجی سے متاثر ہوکر ایک ایسا ڈیزائن  بنایا ہے جس  نے جسمانی نمی کو پورا کرنے کے عمل کو پہلے سے بہت آسان بنا دیا ہے۔

آج کے مصروف دور میں عام اِنسان کے لئے یہ یاد رکھنا بہت مشکل ہو گیا ہے کہ اپنی جسمانی نمی کو پورا کرنے کے لئے بار بار پانی پینا ہے۔ اِس مسئلے کو حل کرنے کے لئے  پائرس نے پانی کی بوتل بنائی ہے جس کے اوپر ایل ای ڈی اسکرین لگی ہو گی جو یہ بتائے گی کہ آپ نے آخری مرتبہ کب پانی پیا تھا اور اب دوبارہ پانی پینے کا وقت ہو گیا ہے۔ اِس طرح سے صارفین کو اپنی بوتل میں پانی بھرنا اور پینا یاد رہے گا۔

اگر اسکرین کی یاد دہانی کافی نہ ہوئی تو یہ پانی کی سمارٹ بوتل صارفین کے موبائل پر الارم اور پیغامات بھیجے گی۔

اُمید ہے ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے پانی کی بوتل مؤثر طریقے سے صارفین  میں  اِس روخجان کو یقینی بنائے گی کہ وہ اپنے جسم کو  مقررہ مقدار میں پانی فراہم کریں۔ تاکہ وہ ایک صحت مند زندگی گزار سکیں۔

Click For Best Technology Stuff from Around the World