حکومت دبئی نے اپنی کرپٹو کرنسی جاری کردی

Click For Best Technology Stuff from Around the World

متحدہ عرب امارات 7 امارتوں یعنی ریاستوں پر مشتمل ہے جن میں سب سے مشہور دبئی ہے۔ ایک ایسا شہر جو جدّت اختیار کرنے میں ہمیشہ آگے آگے رہتا ہے۔ اب اس شہر کی حکومت نے اپنی کرپٹو کرنسی بھی جاری کردی ہے۔

دبئی کے محکمہ اقتصادیات نے اپنے ادارے ایم کریڈٹ لمیٹڈ اور برطانیہ میں قائم آبجیکٹ ٹیک گروپ کے ساتھ شراکت داری کی ہے، جس کے نتیجے میں ایم کیش (emCash) کا قیام عمل میں آیا ہے، جو نئی ‘انکرپٹڈ ڈجیٹل کرنسی’ ہے۔

دبئی کے اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے ڈجیٹل کرنسی کے بہت سے فائدے ہیں، تیز تر پروسیسنگ، فوری فراہمی، کم پیچیدگیاں اور کم لاگت ان میں سے چند فوائد ہیں۔ یہ کرپٹو کرنسی دبئی میں لوگوں کے رہن سہن اور کاروبار کرنے کے انداز بدل دے گی اور کاروبار میں آسانی اور معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے انقلابی جدّت اختیار کرنے میں شہر کے لیے ایک بڑا قدم ہوگی ۔

حکام کا کہنا ہے کہ ایم کیش جدید بلاک چین ٹیکنالوجی استعمال کرتی ہے اور ایم والٹ (emWallet) نامی ادائیگی نظام کے ایک حصے کے طور پر کام کرتی ہے۔ یہ کرنسی ہوٹل پر چائے کافی سے لے کر بچوں کی اسکول فیس اور بلوں کی ادائیگی اور رقوم کی ترسیل جیسے مختلف کاموں کو انجام دے سکتی ہے ، وہ بھی صرف اسمارٹ فون سے بذریعہ این ایف سی۔

یہ بھی پڑھیے: بٹ کوائن ڈیجیٹل کرنسی

دبئی میں دنیا کی بلند ترین عمارات سے لے کر سب سے بڑے مصنوعی جزیرے بھی ہیں، لیکن اب شہر ایسی جدّت اختیار کر رہا ہے جو دنیا میں کسی اور کے پاس نہیں، اپنی آفیشل کرپٹو کرنسی رکھنے والا دنیا کا پہلا شہر۔اب اگلے چند مہینے سرکاری ادارہ ‘اسمارٹ دبئی’ حکومتی و نجی اداروں کے ساتھ ورکشاپس کرے گا تاکہ اندازہ لگایا جا سکے کن خدمات کو بلاک چین کے ذریعے بہتر بنایا جا سکتا ہے ۔ اس کے بعد توقع ہے کہ سرکاری و نجی شعبوں میں پائلٹ پروجیکٹس شروع کیے جا سکیں گے۔

Click For Best Technology Stuff from Around the World

دبئیکرپٹو کرنسیمتحدہ عرب امارات