موبائل فون، میموری کارڈ، یو ایس بی یا کمپیوٹر سے ڈیلیٹ شدہ ڈیٹا ریکور کریں

Click For Best Technology Stuff from Around the World

عموماً جب ہم کوئی فائل ڈیلیٹ کرتے ہیں تو وہ ری سائیکل بِن میں چلی جاتی ہے جہاں سے ہم اسے باآسانی ریکور کر سکتے ہیں۔ لیکن اگر فائلز ری سائیکل بن کو بائے پاس کر جائیں یا ہم ری سائیکل بِن خالی کر دیں تو انھیں واپس حاصل کرنا ذرا مشکل ہو جاتا ہے۔ ’’EaseUS ڈیٹا ریکوری وزارڈ‘‘ ڈیلیٹ کی گئی فائلز ڈھونڈ کر انھیں ریکور کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے حتیٰ کہ اگر پارٹیشن فارمیٹ بھی ہو چکا ہو یا ایکسس نہ ہو پا رہا ہو۔ یہ پروگرام یو ایس بی فلیش ڈرائیو، میموری کارڈ، ڈیجیٹل کیمرہ، موبائل فون اور ایم پی تھری پلیئر سے بھی ڈیلیٹ کی گئی فائلوں کو ریکور کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس پروگرام کو استعمال کرنا بھی بے حد آسان ہے۔ اسے چلائیں اور منتخب کریں کہ آپ کس ذریعے سے ڈیٹا ریکور کرنا چاہتے ہیں مثلاً ڈیلیٹ کی گئی فائلز، مکمل یا پارٹیشن ریکوری۔ اس کا مفت دستیاب ورژن دو جی بی تک کا ڈیٹا ریکور کرتا ہے۔

مطابقت: ونڈوز و میک
فائل سائز:  4.7MB

ڈاؤن لوڈ کریں

(یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ جنوری 2014 میں شائع ہوئی)

Click For Best Technology Stuff from Around the World

ایس ڈی کارڈڈیٹا ریکوریمیموری کارڈ
تبصرے (3)
Add Comment
  • iftikharajmal

    شکریہ

  • Syed Qudratullah

    اس می سیرف پو ٹو ریکور کرسکتے ہی لیکین ویڈیو وغیرہ ریکور ہو کر مگر سہی کام نہی کرتا
    می یسا ریکوری چہتا ہو جو سہی ریکور کرے اور ہر فارمیٹ کا ریکور کرے چایے ڈیسک مے نیا ڈیٹا کیو نا ہو شکریہ

  • Syed Qudratullah

    اس می سیرف پو ٹو ریکور کرسکتے ہی لیکین ویڈیو وغیرہ ریکور ہو کر مگر سہی کام نہی کرتا
    می یسا ریکوری چہتا ہو جو سہی ریکور کرے اور ہر فارمیٹ کا ریکور کرے چایے ڈیسک مے نیا ڈیٹا کیو نا ہو شکریہ