دو ٹیکسٹ فائلز کا موازنہ کریں

Click For Best Technology Stuff from Around the World

ایگزام ڈف (ExamDiff) کی مدد سے آپ دو ٹیکسٹ فائلز کا باہمی موازنہ کر سکتے ہیں۔ فرض کریں آپ کے پاس دو ویب پیچ ہیں یا کوئی آرٹیکلز ہیں اور آپ جاننا چاہتے ہیں کہ یہ بالکل ایک جیسے ہیں یا ان میں کچھ الفاظ ایک جیسے نہیں ہیں تو یہ کام آپ اس چھوٹے سے سافٹ ویئر سے باآسانی کر سکتے ہیں۔ اس سافٹ ویئر کی خاص بات یہ ہے کہ یہ پورٹ ایبل ہے۔
ویب پروگرامرز کے لیے یہ ٹول انتہائی مفید ثابت ہو سکتا ہے جب کوڈز یا اسکرپٹ کی دو فائلز کا باہمی موازنہ کرنا پڑتا ہے۔ بظاہر دیکھتے ہوئے دونوں کوڈز ایک جیسے لگ رہے ہوتے ہیں لیکن اس سافٹ ویئر کی مدد سے آپ باآسانی جان سکتے ہیں کہ کہاں دونوں ایک جیسے نہیں اور ان میں کیا فرق ہے۔
دستیابی: مفت
فائل سائز: 539 کے بی

براہ راست ڈاؤن لوڈ کریں

مزید تفصیل کے لیے ڈیویلپرز کی ویب سائٹ وزٹ کریں

(یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ فروری 2013  میں شائع ہوئی)

Click For Best Technology Stuff from Around the World