اب فیس بک اکاؤنٹ چہرے کی مدد سے کھولا جا سکے گا

Click For Best Technology Stuff from Around the World

صارف کے اکاؤنٹ کی حفاظت کے لیے تقریباً تمام بڑی ویب سائٹس ٹو فیکٹر اتھنٹی کیشن کا استعمال کر رہی ہیں، اس میں صارف درست پاس ورڈ سے لاگ ان کرنے کے بعد اپنے فون پر آنے والے ایس ایم ایس میں موجود کوڈ کو درج کرنے کے بعد ہی اپنے اکاؤنٹ تک پہنچ پاتا ہے۔

یہ فیچر انتہائی کارآمد ہے کہ اگر خدانخواستہ پاس ورڈ چوری بھی ہو جائے تو کوئی آپ کے اکاؤنٹ تک نہ پہنچ سکے۔ ایپل پہلے ہی ایسا فیچر فیس آئی ڈی کے نام سے اپنے صارفین کو دے چکا ہے۔

لیکن اس فیچر پر اس وقت سوالیہ نشان اُٹھتا ہے جب کسی وجہ سے ایس ایم ایس موصول نہ ہو، چاہے آپ کا فون گم ہو جائے، نیٹ ورک دستیاب نہ ہو یا آپ اپنے ملک میں موجود نہ ہوں۔

اب اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے فیس بک ایک فیچر کی جانچ کر رہا ہے جس میں صارفین اپنے چہرے کی مدد سے لاگ ان ہو سکیں گے۔

اس طرح اگر آپ کسی وجہ سے اپنے اکاؤنٹ تک رسائی حاصل نہ کر پا رہے ہوں تو پاس ورڈ ریکوری کے ذمرے میں چہرے کی شناخت کا آپشن بھی موجود ہو گا۔ درست شناخت کے بعد آپ کو فوری آپ کے اکاؤنٹ تک رسائی فراہم کر دی جائے گی۔

فی الحال یہ فیچر آزمائشی مراحلے میں سے گزر رہا ہے دیکھتے ہیں فیس بک کب اور کس طرح اسے لانے میں کامیاب ہوتا ہے۔

Click For Best Technology Stuff from Around the World

فیس بکفیشل ریکگ نیشنفیشل ریکگنیشن