اب فیس بک وڈیوز خود بخود ڈاؤن لوڈ ہو جائیں گی

Click For Best Technology Stuff from Around the World

فیس بُک نے پہلے پیج لوڈ کا وقت کم کرنے کےلئے انسٹنٹ آرٹیکل  کا فیچرمتعارف کروایا تھا۔ اب سوشل نیٹ ورک ویڈیوز کے لئے بھی نیا فیچر لانے کے بارے میں سوچ رہا ہے۔  اِس نئے فیچر کا نام انسٹنٹ ویڈیو ہے۔

اِس میں وائی فائی کنکشن کی موجودگی میں ویڈیو خودبخود ڈاؤن لوڈ ہو جائے گی ۔ جس کو بعد میں  ڈیٹا کنکشن  استعمال کے بغیر بھی دیکھا جا سکے گا۔

انسٹنٹ ویڈیو کو ابھی محدود پیمانے پر کچھ صارفین پر ٹیسٹ کرکے دیکھا جا رہا ہے اگر تجربہ کامیاب رہا تو یہ فیچر سب لوگ استعمال کر سکیں گے۔

انسٹنٹ آرٹیکل کی طرح جن ویڈیوز پر  انسٹنٹ  ویڈیو  کے ذریعے رسائی حاصل کی جا سکے گی  اُن کے لئے سیدھے ہاتھ اُوپر کی طرف  لائٹنگ بولٹ آئکن کی موجودگی سے اشارہ دیا جائے گا۔

فیس بُک  انسٹنٹ  ویڈیو کو اِس طرح بیان کرتا ہے۔

اب  ویڈیو کو موبائل ڈیٹا کے استعمال کے بغیر دیکھے۔ ایک لائٹنگ بولٹ کے ساتھ ویڈیو دیکھیں-

جب آپ  وائی فائی پر ہوں گے تو ہم آپ کے لئے کچھ  ویڈیو مخفوظ کر لیں گے جو آپ بعد میں آرام سے موبائل ڈیٹا  استعمال کئے بغیر دیکھ سکتے ہیں۔

Click For Best Technology Stuff from Around the World

انسٹنٹڈاؤن لوڈفیس بکوڈیووڈیو ڈاؤن لوڈوڈیوز