اب آپ فیس بک کے ذریعے ایس ایم ایس بھی کر سکتے ہیں

Click For Best Technology Stuff from Around the World

میسجنگ ایپلی کیشنز کے ہوتے ہوئے ہم روایتی ایس ایم ایس کو تو تقریباً بھول ہی چکے ہیں۔ جب سارے دوست فیس بک پر آن لائن رہتے ہیں تو ظاہر ہے ہم ان سے فیس بک پر ہی رابطہ کریں گے۔

صارفین کی اسی دلچسپی کو محسوس کرتے ہوئے فیس بک نے میسنجر میں ایس ایم ایس کی سپورٹ دوبارہ پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یعنی اب آپ فیس بک میسنجر کے ذریعے بھی ایس ایم ایس کر سکیں گے۔

اس سے قبل 2013 میں بھی فیس بک اس سہولت کو پیش کر چکا ہے لیکن صارفین کی عدم دلچسپی کے باعث اس فیچر کو بعد میں منقطع کر دیا گیا تھا۔

اس فیچر کی بدولت اب آپ سادہ ایس ایم ایس کی جگہ میسنجنگ ایپلی کیشن کی طرح دلچسپ اموجیز کے ساتھ دوستوں سے گپ شپ کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ تصاویر اور اپنے مقام کا تبادلہ بھی بذریعہ ایس ایم ایس کر سکیں گے۔

فی الحال یہ سہولت صرف اینڈروئیڈ صارفین کے لیے فراہم کی جا رہی ہے۔

ایس ایم ایس اور مسینجر کی باتوں کو آپس میں گڈمڈ ہونے سے بچانے کے لیے رنگوں کا استعمال کیا جائے گا۔ ایس ایم ایس پیغامات جامنی رنگ کے آئی کن کے ساتھ جبکہ میسنجر کے اپنے میسجز نیلے رنگ میں دکھائے جائیں گے۔ اس کے علاوہ ایک ہی فرد کے ایس ایم ایس اور مسینجر پر ہونے والی گفتگو کو بھی الگ الگ تھریڈز میں رکھا جائے گا تاکہ آپ کو اندازا رہے کہ ایس ایم ایس پر بات ہو رہی ہے یا مسینجر پر۔

پرائیویسی کے حوالے سے فیس بک نے اس بات کی ضمانت دی ہے کہ آپ کے کوئی بھی ایس ایم ایس فیس بک کے سرور پر محفوظ نہیں کیے جائیں گے بلکہ آپ کے فون سے یہ پیغامات براہ راست وصول کنندہ کے فون پر منتقل کیے جائیں گے۔

یہ فیچر آپ اپنے فون پر بھی باآسانی فعال کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے میسنجر کھول کر دائیں طرف اوپری کونے میں پروفائل کے آئی کن پر کلک کریں۔

پروفائل میں نوٹی فکیشنز اینڈ ساؤنڈز کے نیچے ایس ایم ایس کا آپشن موجود ہو گا۔

اگر آپ کے پاس یہ آپشن نظر نہیں آرہا تو گوگل پلے اسٹور سے مسینجر کو اپ ڈیٹ کر لیں۔ اگر ایپلی کیشن پہلے ہی اپ ڈیٹڈ ہے تو اس کی نئی اپ ڈیٹ آنے کا انتظار کریں یہ فیچر جلد تمام اینڈروئیڈ صارفین کو مہیا کر دیا جائے گا۔

Click For Best Technology Stuff from Around the World

ایس ایم ایسفیس بکمیسنجر