فیس بک پرائیویسی یقینی بنائیں

Click For Best Technology Stuff from Around the World

ہمارے ہاں کے زیادہ تر فیس بک صارفین اپنی پرائیویسی سیٹنگز سے بالکل بے خبر ہیں۔ انھیں اندازہ ہی نہیں ہوتا کہ انھوں نے جو ’’حشر سامانیاں‘‘ لائیک کر رکھی ہیں انھیں سب دوست دیکھ رہے ہوتے ہیں۔ برائے مہربانی اپنی ٹائم لائن کی پرائیویسی سیٹنگز ضرور درست رکھیں۔

فیس بک پر آپ جب بھی کچھ شیئر کرتے ہیں تو فیس بک اس پوسٹ کے ساتھ ایک چھوٹا سا بٹن شامل کر دیتی ہے، جس سے ہمیں اندازہ ہو جاتا ہے کہ اسے ہم نے مخصوص دوستوں سے، سب دوستوں سے یا پبلک کے لیے شیئر کیا ہے۔ لیکن یہ آئی کن اتنا چھوٹا اور مدھم سا ہوتا ہے کہ اکثر لوگ اسے سمجھ نہیں پاتے۔


اس معاملے کو بالکل واضح کرنے کے لیے آپ اپنے براؤزر میں ’’فیس بک پرائیویسی واچر‘‘ شامل کر سکتے ہیں۔ یہ ایڈون فیس بک کی تمام پوسٹس کی پرائیویسی مختلف رنگوں سے بالکل واضح کر دیتا ہے۔ جو پوسٹ ہرے رنگ کے باکس کے اندر نظر آرہی ہو وہ پبلک کے لیے ہے، یعنی اسے ہر کوئی دیکھ سکتا ہے۔ نارنجی رنگ میں موجود پوسٹس آپ کے دوست دیکھ سکتے ہیں جب کہ لال رنگ میں نظر آنے والی پوسٹس صرف آپ خود دیکھ سکتے ہیں۔
اس ایڈون کی موجودگی میں پرائیویسی کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ کوئی ایسی پوسٹ جسے آپ عوام کی بجائے صرف دوستوں سے شیئر کرنا چاہتے ہوں جب وہ سامنے ہی ہرے رنگ میں نظر آئے گی تو آپ کو فوراً احساس ہو جائے گا کہ یہ پبلک کے ساتھ شیئر ہو گئی ہے، آپ فوراً ہی اس کی پرائیویسی بدل سکیں گے۔

گوگل کروم براؤزر میں انسٹال کریں

موزیلا فائرفوکس میں انسٹال کریں

مزید معلومات کے لیے ڈیویلپر کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں

(یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ نومبر 2014 میں شائع ہوئی)

Click For Best Technology Stuff from Around the World

پرائیویسیفائرفوکسفیس بککروم
تبصرے (2)
Add Comment
  • Mohd ismaeel

    Sir! Main india se hun aur ap ke mahenama ko padhna chahta hun. Koi aisi link bhi nahi hai jis se download kar sakun ! Main kya karun jis se main mahenama ko padh sakun?

  • Liaquat Ali Chandia

    Sir I want to make my on wifi router what kind of things i need to make this