فیس بک پر ہمدردی کے اظہار کے لئے ایک نیا بٹن

Click For Best Technology Stuff from Around the World

فیس بک کے بارے میں خبر ہے کہ وہ تعزیت ، ہمدردی یا دکھ کے اظہار کے لئے sympathy بٹن پر کام کرتی رہی ہے۔  اس وقت فیس بک صارفین کو صرف لائک کا بٹن میسر ہے۔ جس کا استعمال ہر اسٹیٹس پر بہت نامناسب ثابت ہوسکتا ہے۔ مثلاً اگر کوئی صارف اپنی اسٹیٹس اپ ڈیٹ میں والدین کے انتقال کی خبر لگائے اور اس کے دوست اسے لائک کریں تو یہ صورت حال کافی خفگی پیدا کرسکتی ہے۔ اس لئے اکثر صارفین اسٹیٹس پر تبصرہ کرکے اپنے دکھ یا تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

فیس بک صارفین کا ایک عرصے سے یہ مطالبہ رہا ہے کہ فیس بک لائک کےبٹن کے ساتھ ناپسندیدگی کے اظہار کے لئے بھی کوئی بٹن مہیا کرے۔  لیکن فیس بک نے اب تک ایسے کسی بٹن کو شامل کرنے کا ارادہ ظاہر نہیں کیا ہے۔

سمپتھی بٹن کے بارے میں علم كمپیشن ریسرچ ڈے کے دوران اس وقت ہوا جب ایک شائق نے سوال و جواب کے سیشن کے دوران سوال پوچھا کہ اگر کوئی فرد کسی کے عزیز  کے انتقال کی اطلاع کو لائک کرے تو یہ ٹھیک نہیں ہوگا۔ کیا فیس بک اس میں کوئی تبدیلی کرے گا؟اس کے جواب میں فیس بک کے انجینئر ڈین موریئلو نے کہا کمپنی کے ایک دوسرے انجینئر نے فیس بک ہیک اوتھون کے دوران سمپتھی بٹن کا منصوبہ پیش کیا تھا جو صارفین کو کسی اسٹیٹس کو لائک کرنے کے بجائے اس پر ہمدردی کا اظہار کرنے کی سہولت دیتا تھا۔

فیس بک نے اس سمپتھی بٹن کو عام کرنے کا فی الحال کوئی ارادہ ظاہر نہیں کیا۔ لیکن یہ بات دلچسپ ہے کہ فیس بک میں کی جانے والی اکثر تبدیلیاں ہیک اوتھون کے دوران پیش کئے گئے آئیڈیاز کی بدولت ہی ہوتی ہیں۔ لہذا یہ امید کی جاسکتی ہے کہ مستقبل میں شاید کبھی فیس بک یہ سمپتھی بٹن عام کردے۔

Click For Best Technology Stuff from Around the World

سمپتھی بٹنفیس بکلائک بٹن