فیس بک کا زیادہ استعمال صحت کے لئے خطرناک

Click For Best Technology Stuff from Around the World

فیس بک پر بہت زیادہ اسٹیٹس اپ ڈیٹ کرنا اور دوسروں کی پوسٹس لائک کرنا آپ کی ذہنی اور جسمانی صحت کے لئے خطرناک ہو سکتا ہے۔ ایک نئی تحقیق میں بات دریافت ہوئی ہے۔ سان ڈیاگو میں واقع یونیورسٹی آف کلیفورنیا کی اسسٹنٹ پروفیسر ہولی شیكيا (Holly Shakya) اور ان کے ساتھیوں نے 5200 لوگوں کے ڈیٹا کی جانچ کر کے یہ نتیجہ اخذ کیا۔

تحقیق میں شامل لوگوں کی اوسط عمر 48 سال تھی۔ نمونے تین مختلف وقت کے لئے گئے۔ تجربے میں شامل شرکاء کو روز مرہ جس طرح وہ فیس بک استعمال کرتے ہیں اس کی اجازت دی گئی لیکن اس دوران ان کی کڑی نگرانی کی گئی۔ ان کی فیس بک سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے علاوہ ماہرین نے اس دوران ان کی صحت پر بھی خاص نظر رکھی اور مختلف آزمائشیں کرتے رہے۔

ماہرین نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ جن لوگوں نے دوسروں کی پوسٹس بہت زیادہ ‘لائک’ کیں، ان کی صحت زیادہ خراب تھی۔ ریسرچرز نے یہ بھی جانا کہ جو لوگ اپنا فیس بک اسٹیٹس زیادہ اپ ڈیٹ کرتے تھے، ان کی ذہنی صحت کی حالت عام طور پر کم اسٹیٹس اپ ڈیٹ کرنے والوں کے مقابلے زیادہ خراب تھی۔ ریسرچرز کے یہ نتائج ‘لائیو سائنس’ میں شائع ہوئے ہیں۔

تحقیق کے مطابق، اس بات کے اشارے ملے کہ جن کی صحت خراب رہتی ہے، وہ زیادہ فیس بک کا رخ کرتے ہیں یا فیس بک زیادہ استعمال کرتے ہیں لیکن اس عمل سے ان کے لئے حالات بگڑ سکتے ہیں۔ ریسرچ میں یہ بھی پتہ چلا ہے کہ زیادہ باڈی ماس انڈیکس والے لوگ فیس بک کا زیادہ استعمال کرتے ہیں۔ تاہم، فیس بک کا زیادہ استعمال باڈی ماس انڈیکس کو بڑھانے کا باعث نہیں بنتا۔

فیس بک آپ کو چھوٹی ذہنیت والا بنا سکتا ہے

لوگوں کا سوشل میڈیا استعمال کرنا ایک پیچیدہ موضوع ہے۔ اسٹڈیز اس موضوع پر ایک رائے نہیں رکھتیں کہ کیا فیس بک کا زیادہ استعمال صحت کے لئے خطرناک ہے؟ اس سے پہلے ایک تحقیق سے یہ بھی ثابت ہوا کہ فیس بک انسان کو چھوٹی ذہنیت کا بنا سکتا ہے کیونکہ فیس بک پر صرف وہ اپنے ہم خیال لوگوں کے جھرمٹ میں رہتے ہیں۔

ایک اہم بات اس قبل یہ بھی سامنے آچکی ہے کہ فیس بک کا استعمال احساس کمتری کا شکار بناتا ہے۔ لوگ دوسروں کی پروفائل دیکھتے ہیں جن میں ان کی خوبصورت زندگی کی جھلک ہوتی ہے۔ وہ اپنی پریشانیوں بھری زندگی کا اس سے موازنہ کرتے ہوئے احساس کمتری کا شکار ہو جاتے ہیں۔ دکھاوے کے شوقین افراد اپنی سرگرمیوں کو بڑھا چڑھا کر فیس بک پر پوسٹ کرتے ہیں چاہے اس کا حقیقت سے تعلق نہ ہو لیکن ان کا یہ عمل دوسروں کو احساس کمتری کا شکار کرتا جاتا ہے۔

ایک اور اسٹڈی میں پایا گیا کہ فیس بک پر زیادہ فرینڈشپ ریکویسٹس قبول کرنا طویل زندگی سے منسلک ہے۔ تاہم، فرینڈشپ کی پہل کرنے والوں کو اس طرح کا فائدہ نہیں ہوتا ہے۔ یہ اسٹڈی امریکن جرنل آف ایپی ڈیمیولوجی (American Journal of Epidemiology) میں شائع ہوئی تھی۔

Click For Best Technology Stuff from Around the World