ساہیوال سے فیس بک اور وٹس ایپ کے ذریعے بلیک میل کرنے والا ملزم ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا

Click For Best Technology Stuff from Around the World

ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے ساہیوال سے عثمان نامی ایک شخص کو حراست میں لیا ہے جس پر الزام ہے کہ وہ فیس بک اور وٹس ایپ کے ذریعے ایک خاتون کو بلیک میل کرتا رہا ہے۔ مذکورہ شخص کے خلاف پروینشن آف الیکٹرانک کرائم ایکٹ کے تحت ایف آئی آر بھی درج کرلی گئ ہے اور اسے مزید تحقیقات کے لئے اسلام آباد منتقل کردیا گیا ہے۔

ایف آئی اے نے ملزم کو عدالت میں پیش کیا اور معزز جج نے ملزم کو پانچ روزہ ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا ہے۔
متاثرہ خاتون نے ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ میں ایک درخواست جمع کروائی تھی جس میں مذکورہ شخص پر الزام لگایا گیا تھا کہ اس نے فیس بک پر دوستی کرنے کے بعد خاتون کو پیسوں کے لئے بلیک میل کرنا شروع کردیا تھا۔ متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ ملزم نے اس سے زیورات اور نقد رقم بھی لی ہے۔
ایف آئی اے نے ملزم کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ خاتون سے رقم وصول کرنے آیا تھا۔

حالیہ چند ہفتوں کے دوران پروینشن آف الیکٹرانک کرائم ایکٹ  کے تحت کی گئی کاروائیوں کی تعداد میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔

Click For Best Technology Stuff from Around the World