ایسی ڈیوائس جو بغیر چھوئے بینک کارڈ کی تفصیلات کاپی کر سکتی ہے

Click For Best Technology Stuff from Around the World

بینک کارڈز کے ذریعے رقم کی ادائیگی دنیا بھر میں عام ہے۔ یہ ایسی سہولت ہے جو انسان کو ہر جگہ رقم لیے پھرنے سے نجات دلا دیتی ہے۔ اور آج کل چونکہ تقریباً ہر جگہ بینک کارڈز کے ذریعے ادائیگی قبول کی جاتی ہے اس لیے اس کا استعمال انتہائی بڑھ چکا ہے۔

اب کانٹیکٹ لیس کارڈ بھی موجود ہیں جنھیں مشین میں ڈالنے یا سوائپ کرنے کی بھر ضرورت نہیں ہوتی، بلکہ مشین انھیں صرف چھو کر ان میں موجود رقم حاصل کر سکتی ہے۔ اس طرح کسی پِن یا دستخط کی ضرورت بھی نہیں ہوتی۔

کانٹیکٹ لیس کارڈز کے ذریعے رقم کی ادائیگی میں مزید سہولت تو ہو گئی ہے لیکن ہیکرز نے بھی اس طریقے سے فائدہ اُٹھانا شروع کر دیا ہے۔

ڈیلی اسٹار کی رپورٹ کے مطابق ہیکرز نے ایک ایسی ڈیوائس تیار کر لی ہے جو کسی کانٹیکٹ لیس کارڈ کو آٹھ سینٹی میٹر کے فاصلے سے پڑھ کر اس میں موجود تمام تفصیلات نہ صرف محفوظ کر سکتی ہے بلکہ اسے ایک سادہ کارڈ میں منتقل کر کے کارڈ کی کاپی بھی تیار کر سکتی ہے۔ چونکہ کانٹیکٹ لیس کارڈ سے ادائیگی کرتے ہوئے نہ پِن بتانا پڑتا ہے اور نہ دستخط کرنے کی ضرورت ہوتی ہے اس لیے اس کی کاپی سے باآسانی خریداری بھی کی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کریڈٹ کارڈ فراڈز کیسے ہوتے ہیں

اس ڈیوائس کو کانٹیکٹس لیس انفیوژن ایکس فائیو (Contactless Infusion X5) کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ڈیوائس 1024 بائٹس فی سیکنڈ سے ڈیٹا چوری کر سکتی ہے یعنی اس رفتار سے صرف ایک سیکنڈ میں 15 کارڈز کی تفصیلات حاصل کی جا سکتی ہیں۔

GETTY

ڈارک ویب پر اس ڈیوائس کی کِٹ 710 امریکی ڈالر کے عوض فروخت کی جا رہی ہے۔ جس میں ڈیوائس کے علاوہ بیس سادے کارڈز موجود ہوتے ہیں جن میں چوری شدہ تفصیلات کو محفوظ کیا جاتا ہے۔

ڈیلی اسٹار کی خبر کے مطابق یہ ڈیوائس لندن میں سڑکوں پر 500 پونڈز کے عوض بھی بیچی گئی ہے۔ انگلینڈ میں یہ کارڈز انتہائی عام استعمال میں ہیں۔

اس ڈیوائس کو استعمال کرنے میں کسی قسم کی مہارت بھی نہیں چاہیے کیونکہ اس ڈیوائس کو بس کارڈ کے قریب کرنے کی ضرورت ہوتی ہے باقی کام یہ خود ہی مکمل کر لیتی ہے۔ پرس میں رکھے کارڈ کو بھی یہ ڈیوائس پڑھ سکتی ہے اور چور بھری محفل میں سب کو لوٹ کر رفو چکر ہو سکتا ہے۔

Click For Best Technology Stuff from Around the World

اسکمراسکمنگڈیبٹ کارڈفراڈکریڈٹ کارڈ