وڈیوز ڈاؤن لوڈ کریں سہولت اور کوالٹی کے ساتھ

Click For Best Technology Stuff from Around the World

’’فری میک وڈیو ڈاؤن لوڈر Freemake Video Downloader ‘‘ یوٹیوب، فیس بک، وی میو، ڈیلی موشن سمیت دس ہزار سے زائد اسٹریمنگ ویب سائٹس سے وڈیوز ڈاؤن لوڈ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کے ذریعے کوئی بھی وڈیو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے وڈیو کا یوآرایل کاپی کر کے اس میں ڈالیں۔ اگر اس وڈیو کے دیگر ریزولوشن ورژنز موجود ہوئے جیسے کہ 720 pیا 1080 p آپ کو تمام آپشنز دکھائے گا۔ اپنی پسند کی ریزولوشن اور سائز کی وڈیو کو سلیکٹ کر کے ڈاؤن لوڈ کر لیں۔

اس کے ذریعے ایک ساتھ کئی وڈیوز ڈاؤن لوڈ بھی کی جا سکتی ہیں۔ اس کے فیچر صرف وڈیوز ڈاؤن لوڈ کرنے تک محدود نہیں ہیں بلکہ اس میں زبردست کنورٹر بھی موجود ہے۔ جس سے آپ ڈاؤن لوڈ کی گئی وڈیوز کو اپنے فون کے لیے کنورٹ بھی کر سکتے ہیں۔ وڈیوز کو اAVI، MKV، MP3، PSP جیسے فارمیٹس میں کنورٹ کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ وڈیوز کو اینڈروئیڈ، آئی پوڈ اور آئی فون کے لیے بھی کنورٹ کرنے کی سہولت اس میں موجود ہے۔

اگر آپ اسمارٹ فون میں براہ راست وڈیوز ڈاؤن لوڈ کرنا چاہتے ہیں تو یہ تحریر ملاحظہ کریں:

فون میں وڈیوز ڈاؤن لوڈ کریں

اگر آپ یوٹیوب وڈیوز باآسانی ڈاؤن لوڈ کرنا چاہتے ہیں تو یہ تحریر ملاحظہ کریں:

یوٹیوب وڈیوز کے ساتھ ڈاؤن لوڈ بٹن حاصل کریں

یوٹیوب ایم پی تھری

اس کے فیچر ’’یوٹیوب ایم پی تھری‘‘ کے ذریعے آپ یوٹیوب سے ایم پی تھری فارمیٹ میں گانے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں وہ بھی بنا کوالٹی کو متاثر کیے بنا۔
یوٹیوب کے علاوہ ڈیلی موشن، فیس بک جیسی تقریباً تمام ویب سائٹس سے یہ سافٹ ویئر صرف ایک کلک کی مدد سے وڈیوز ڈاؤن لوڈ کر سکتا ہے۔ اس کے علاوہ یوٹیوب سے ڈاؤن لوڈ کی گئی وڈیوز سے یہ اشتہارات بھی ہٹا دیتا ہے۔ ان تمام خوبیوں کے ساتھ یہ سافٹ ویئر مفت دستیاب ہے۔

دستیابی: مفت

ویب سائٹ

فائل سائز: 13MB

ڈاؤن لوڈ کریں

Click For Best Technology Stuff from Around the World

آن لائن وڈیوزاسٹریمنگایم پی تھریڈیلی موشنوڈیووڈیو ڈاؤن لوڈوڈیو ڈاؤن لوڈنگوڈیوزیوٹیوب وڈیو ڈاؤن لوڈیوٹیوب وڈیو ڈاؤن لوڈر
تبصرے (8)
Add Comment
  • mehboob

    ji

  • mehboob

    ji

  • Yasir Imran

    بہت شکریہ
    مفید پروگرام ہے

  • Tariq Hafeez

    Assalam o alikum sir yah software youtube se video download ni kr raha hai help sir.

  • gtower

    Just down load youtube downloader,it works perfectly for downloading youtube ‘

  • gtower

    Just down load youtube downloader,it works perfectly for downloading youtube ‘

  • Prince Nafay

    Sir q keh pakistan main youtube Block hai is liye video download nahi ho rahi ho gi.