فیوجی فلم کا اسمارٹ فونز کے لیے پورٹیبل پرنٹر

Click For Best Technology Stuff from Around the World

جاپانی عہد ساز کمپنی فیوجی فلم Fujifilm نے اسمارٹ فونز کے لیے مخصوص پورٹ ایبل پرنٹر Fujifilm Instax Share SP-3 SQ ریلیز کیا ہے جس کے ذریعے آئی فون اور اینڈرائیڈ کے کسی بھی فون سے فیوجی فلم کے مخصوص ایپ Fujifilm Share کے ذریعے تصاویر کے فوری اور رنگین پرنٹ حاصل کیے جاسکیں گے۔

سمارٹ فونز کے لیے مخصوص فیوجی فلم کے اس پورٹیبل پرنٹر کے ذریعے صرف 13 سیکنڈ میں کسی بھی تصویر کا پرنٹ حاصل کیا جاسکتا ہے، اس میں شامل بیٹری ایک چارج پر 160 تصاویر کی پرنٹگ کے لیے کافی ہے۔

اس پرنٹر میں وائی فائی کی سپورٹ موجود ہے یعنی آپ بذریعہ وائی فائی اسے اپنے فون سے کنیکٹ کر کے جو چاہیں تصویر پرنٹ کرنے کے لیے اس پر بھیج سکتے ہیں۔

یہ پرنٹر اگلے ماہ 200 ڈالر میں عالمی مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا جبکہ اس پرنٹر کے لیے مخصوص فلم الگ سے فروخت کی جائے گی جس کی قیمت 17 ڈالر ہوگی۔

فیوجی کی ویب سائٹ سے مزید تفصیل جانیے

اس پرنٹر کو مزید سمجھنے کے لیے یہ وڈیو ملاحظہ کیجیے:

Click For Best Technology Stuff from Around the World

پرنٹرفیوجیفیوجی فلم