سی ڈیز کی انڈیکسنگ کریں

Click For Best Technology Stuff from Around the World

ڈیٹا بیک اپ کرنا ایک اچھی عادت ہے۔ ہم اپنا ڈیٹا زیادہ تر ڈی وی ڈیز اور دیگر پورٹ ایبل ڈرائیوز پر بیک اپ کرتے رہتے ہیں۔ اکثر ڈیٹا بیک اپ کرتے کرتے یہ نوبت آ جاتی ہے کہ ڈی وی ڈیز کا جم غیر جمع ہو جاتا ہے۔ جن میں زیادہ تر کمپیوٹر سے متعلق سافٹ ویئر اور ڈرائیورز اس کے علاوہ ہماری مختلف تقاریب کی تصاویر، ہماری پسندیدہ فلمیں وغیرہ کی ہوں گے جو کہ ہر کمپیوٹر رکھنے والے کے لئے ایک ضروری اَمر ہے۔ یہاں تک تو سب ٹھیک ہے لیکن مسئلہ تب پیدا ہوتا ہے جب اِس جمِ غفیر میں سے آپ کو کوئی خاص فائل تلاش کرنی پڑجائے اور آپ کو یاد نہ ہو کہ مطلوبہ فائل کسی سی ڈی یا ڈی وی ڈی میں ہے؟ ڈی وی ڈی پر لکھا تو جا سکتا ہے کہ اس میں کون سا ڈیٹا ہے، لیکن ڈھیروں ڈیٹا سب کا سب اس پر لکھا ہو، یہ تو ممکن نہیں۔
اس کا بدیہی نتیجہ یہ ہوگا کہ اس فائل کو اس جمِ غفیر میں تلاش کرنے میں آپ کا بہت سارا وقت ضائع ہوگا اور بار بار سی ڈیز، ڈرائیو میں لگانے اور نکالنے کی محنت الگ۔
یہ پروگرام Gentibus CD آپ کی تمام سی ڈیز کی انڈیکسنگ کرتا ہے اور تلاش کے آپشن سے آپ کی مطلوبہ فائل تلاش کرنے میں آپ کی مدد کرتا ہے اور آپ کا بہت سارا وقت ضائع ہونے سے بچاتا ہے۔ یعنی اگر آپ نے اس سے اپنی تمام سی ڈیز کی انڈیکسنگ کی ہوئی ہے تو مطلوبہ فائل تلاش کرنے کے لئے آپ کو صرف اس پروگرام کو چلا کر مطلوبہ فائل کا نام لکھ کر تلاش کرنا ہے اور یہ آپ کو پل بھر میں بتادے گا کہ آپ کی مطلوبہ فائل کس سی ڈی میں کہاں موجود ہے اور مزے کی بات یہ ہے کہ آپ کو سی ڈی لگانے کے بعد اسے براؤز کرنے کی بھی ضرورت نہیں ہے۔ اسی پروگرام میں رہتے ہوئے آپ اپنی مطلوبہ فائل کو رن کرسکتے ہیں یا سی ڈی میں ڈائریکٹ اس فائل کے مقام تک پہنچ سکتے ہیں وہ بھی بغیر لمبے چوڑے چکر کاٹے۔ اس کے علاوہ اس کا خاص فیچر تصاویر کا تھمب نیل ہے۔ یعنی یہ تصاویر کے تھمب نیل محفوظ کر لیتا ہے جس سے آپ باآسانی مطلوبہ تصاویر تلاش کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ بھی اس میں دیگر مفید فیچرز جیسا کہ فائلز کو کیٹیگریز کے حساب سے تلاش کرنا، فائلوں کی لسٹ ایکسپورٹ کرنا وغیرہ۔

دستیابی: مفت
مطابقت: ونڈوز ایکس پی، ونڈوز وستا، ونڈوز 7
سائز: 8.9 MB
ڈاؤن لوڈ کریں
(تکنیکی مدد کے لیے ڈیویلپرز کی ویب سائٹ ملاحظہ کیجیے)

Click For Best Technology Stuff from Around the World

انڈیکسنگڈی وی ڈیڈی وی ڈیزسی ڈیسی ڈیزکیٹلاگ