گوگل اور ایپل، جنگ برگر کی

Click For Best Technology Stuff from Around the World

کل 30 اکتوبر بروز پیر گوگل کے انجینئر روٹین کے مطابق کام کرنے کے لیے دفتر جائیں گے مگر کمپنی کے سی ای او “سندر پچائی” انہیں سارے کام چھوڑ کر بالکل ہی الگ چیز پر توجہ مبذول کرنے کا کہیں گے۔

سندر پچائی نے اس بات کی تصدیق ٹویٹر پر اپنی ایک ٹویٹ کے ذریعے کی ہے اور کہا ہے کہ کل سارے کام چھوڑ کر اینڈرائیڈ اور گوگل کے مختلف ایپس میں موجود “برگر” کی ایموجی پر گفتگو ہوگی۔

سندر پچائی کا یہ فیصلہ ٹویٹر کے ایک صارف کی اس ٹویٹ کے جواب میں آیا ہے جس میں اس صارف نے گوگل اور ایپل کے آپریٹنگ سسٹمز میں موجود برگر کے ایموجی کے فرق کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ اس کے خیال میں “چیز” کی سلائس گوشت کے ٹکڑے کے اوپر ہونی چاہیے نا کہ نیچے جس پر سندر پچائی نے مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ کمپنی اس معاملے پر گفتگو کرے گی۔

Click For Best Technology Stuff from Around the World

ایپلایموجیبرگرسندر پچائیگوگل