گوگل میپس ہوگئے اپ گریڈ

Click For Best Technology Stuff from Around the World

گوگل میپس کو اپ گریڈ کرنے کا نیا سلسلہ شروع ہو گيا ہے جس کا اعلان ادارے نے اپنی حالیہ بلاگ پوسٹ میں کیا ہے۔ اس کے مطابق اب ہر صارف کے لیے جس معلومات کو بہتر اور ضروری سمجھا جائے گا، اسے نمایاں کرکے پیش کیا جائے گا جیسا کہ اگر صارف ڈرائیونگ کر رہا ہے تو اسے پٹرول پمپ زیادہ نظر آئیں گے جبکہ ریل یا میٹرو بس کا زیادہ استعمال کرنے والوں کو نقشے میں ٹرین اور بس اسٹیشن لازمی دکھائے جائیں گے۔

گوگل کا کہنا ہے کہ اس اپ گریڈ میں رنگوں کی اسکیم بھی تبدیل کی گئی ہے اور نئے آئیکونز سے مقامات کو پہچاننا پہلے سے زیادہ آسان ہوجائے گا۔ اب کھانے پینے کے مقامات، عجائب گھر، عبادت گاہوں اور ہسپتالوں وغیرہ کو صرف علامت سے ہی نہیں بلکہ متعلقہ رنگ سے بھی باآسانی پہچانا جا سکے گا۔ مثال کے طور پر اگر آپ کسی علاقے میں ریستوران یا کیفے ڈھونڈ رہے ہیں تو گوگل میپ کی ایپ کھولیں اور قریبی ترین نارنجی آئیکون پر چلے جائیں۔

اس اپڈیٹ میں گوگل کھانے پینے کے مقامات کے لیے نارنجی رنگ استعمال کر رہا ہے جبکہ دیگر زمروں کے لیے کلر اسکیم کچھ یوں ہے:

آپ نے مندرجہ بالا تصاویر میں نئے آئیکونز بھی دیکھ ہی لیے ہوں گے۔ یہ اپڈیٹس میپس استعمال کرنے والے دیگر فیچرز اور ایپس میں بھی ظاہر ہوں گی جیسا کہ گوگل اسسٹنٹ، سرچ، ارتھ اور اینڈرائیڈ آٹو وغیرہ میں۔

گوگل میپس اس وقت نقشوں کی دنیا کا بے تاج بادشاہ ہے اور ایسی تبدیلیاں اس کی بالادستی میں اور اضافہ کر رہی ہیں۔ ویسے آپ ان طریقوں سے اپنے گوگل میپس استعمال کو مزید کارآمد بھی بنا سکتے ہیں۔ ذرا اس لنک پر دیکھیں۔

Click For Best Technology Stuff from Around the World

گوگل میپس