گوگل کا نیا پروجیکٹ … ٹینگواسمارٹ فون

Click For Best Technology Stuff from Around the World

گوگل نے ایک نئے پروجیکٹ ٹینگو (Tango)کا اعلان کیا ہے ۔ ٹینگو ایک اسمارٹ فون ہے جس میں تھری ڈی کمپیوٹر وژن ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔ اسے ایک ایسے اسمارٹ فون سے تعبیر کیا جاسکتا ہے جس میں مائیکروسافٹ کنکٹ (Kinect) جیسی خصوصیات ہوں۔ یہ اسمارٹ فون خاص طرز کے ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر سے مزین ہوگا جس کے ذریعے صارف اپنے محلہ و قوع کے تھری ڈی نقشے تیار کرسکے گا یا کسی شے کا تھری ڈی ماڈل بنا سکے گا۔

ٹینگو اسمارٹ فون 5 انچ کا ایک اینڈروئیڈ اسمارٹ فون ہے جسے گوگل کے ایڈوانسڈ ٹیکنالوجی اینڈ پروجیکٹس گروپ نے تیار کیا ہے۔ یہ گروپ موٹورولا کا حصہ تھا اور گوگل نے موٹورولا کو لینوو کے ہاتھوں بیچ دیا ہے۔ تاہم گوگل نے اینڈوانسڈ ٹیکنالوجی اینڈ پروجیکٹس گروپ کو فروخت نہیں کیا۔ اس اسمارٹ فون میں عام اسمارٹ فون میں پائے جانے والے کیمروں اور سینسرز کے علاوہ حرکت پر نظر رکھنے والا سینسر (موشن ٹریکنگ سینسر) ، گہرائی ناپنے والا سینسر (depthسینسر) اورMyriad 1 نامی 2 عدد کمپیوٹر وژن co-processor بھی شامل ہیں۔ یہ تمام سینسر مل کر صارف کے گرد و نواح کا مسلسل جائزہ لیتے رہتے ہیں اور صرف ایک سکینڈ میں ڈھائی لاکھ سے زائد تھری ڈی پیمائشیں ریکارڈ کرتے ہیں۔ ان پیمائشوں کے ذریعے تھری ڈی اسپیس یا ماڈل بنایا جاتا ہے اور ریئل ٹائم میں صارف کی موجودہ پوزیشن کا اندازہ لگایا جاتا ہے۔

اس خبر کی مزید تفصیل مارچ 2014ء کے شمارے میں شامل ہے

Click For Best Technology Stuff from Around the World

اسمارٹ فونگوگلگوگل ٹینگو
تبصرے (1)
Add Comment
  • ArshadMehmood

    Good info. Thanks