گوگل پکسل دنیا کا پہلا فون جو بغیر سم کے کام کرے گا

Click For Best Technology Stuff from Around the World

گوگل کے نئے دونوں فونز گوگل پکسل ٹو اور گوگل پکسل ٹو ایکس ایل روایتی سم کارڈ کے بغیر اب ای سم کے ذریعے چلیں گے۔

اگر آپ Pixel 2 یا Pixel 2 XL خریدتے ہیں تو نہ صرف آپ کو اس وقت کے سب سے بہترین کیمرے والے فون حاصل ہوں گے بلکہ اب آپ کو اس میں روایتی سم کارڈ ڈالنے کی بھی ضرورت نہیں ہو گی۔

جی ہاں حال ہی میں جاری ہونے والے گوگل کے اسمارٹ فونز پکسل ٹو اور پکسل ٹو ایکس ایل میں ای سم کی سپورٹ موجود ہے۔ یعنی اب آپ کو فون استعمال کرنے کے لیے اس میں کہیں سم ڈالنے کی ضرورت نہیں ہو گی بلکہ اپنے نیٹ ورک کی ایک ایپلی کیشن انسٹال کرنا ہو گی اور آپ کے فون پر روایتی سم کی طرح نمبر چلنا شروع ہو جائے گا۔

تاہم یہ ضروری ہے کہ آپ کا نیٹ ورک ای سم کی سپورٹ دیتا ہو۔ لیکن یہ بات نوٹ کرنے کی ہے کہ گوگل پکسل ٹو دنیا کا پہلا اسمارٹ فون ہو گا جس میں ای سم کی سپورٹ دی گئی ہے۔

اس وقت سام سنگ گلیکسی اور ایپل آئی فون کے نئے ورژن کے زبردست چرچے ہیں لیکن چونکہ صارفین شاندار کیمرے والے اسمارٹ فون کو ترجیح دیتے ہیں اس لیے یقیناً آپ کو یہ جان کر حیرت ہو گی کہ گوگل کے یہ فون سب سے بہترین کیمرا رکھنے والے فون ثابت ہوئے ہیں۔

گوگل نے اور کیا کچھ ریلیز کیا، تقریب کا مکمل احوال جانیں

اگر آپ بغیر سم کے اور شاندار کیمرے والا فون حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ کا انتخاب ایپل آئی فون یا سام سنگ گلیکسی نہیں بلکہ گوگل پکسل ٹو ہونا چاہیے۔

ریئل ٹائم ترجمہ، گوگل نے دنیا بدل دی

Click For Best Technology Stuff from Around the World

eSimای سمسمگوگل پکسل