فولڈر لاک کو بھول جائیں آزمائیں والٹ

Click For Best Technology Stuff from Around the World

اپنے اہم ڈیٹا کی حفاظت کے لیے فولڈرز کو چھپانا پڑتا ہے لیکن اگر آپ چاہیں تو فولڈر لاک کا متبادل بھی کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے بہترین اور مفت پروگرام حاضر ہے۔

اپنی اہم چیزیں جیسے ہم حفاظت کی خاطر والٹ میں رکھتے ہیں اسی طرح کمپیوٹر میں اور خاص کر فلیش ڈرائیو میں اپنی فائلز محفوظ رکھنے کے لیے پورٹ ایبل پروگرام ’’والٹ‘‘ استعمال کریں۔

فولڈر لاک پروگرام استعمال کرنا اکثر خطرناک ہوتا ہے کیونکہ فولڈر لاک پروگرام کی خرابی کے باعث ڈیٹا ضائع ہونے کا خدشہ رہتا ہے۔

یو ایس بی فلیش ڈرائیو اگر کسی کو دیں اور اس میں آپ کا ذاتی ڈیٹا موجود ہو تو وہ بڑے آرام سے اسے نہ صرف دیکھ سکتا ہے بلکہ کاپی بھی کر سکتا ہے۔ لیکن اگر آپ کی فائلیں والٹ میں محفوظ ہوں گی تو ان تک کوئی نہیں پہنچ سکتا۔
اس سافٹ ویئر کا نام گرینائٹ (Granite) ہے۔ یہ ایک پورٹ ایبل پروگرام ہے۔ اسے ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد اس کی زِپ فائلز ایکسٹریکٹ کر کے فلیش ڈرائیو میں کاپی کر دیں۔ پہلی دفعہ جب آپ Granite portable launcer.exe کو چلائیں گے تو یہ آپ سے یوزر نیم اور پاس ورڈ منتخب کرنے کا کہے گا۔ اس کے بعد آپ دیکھیں گے کہ یو ایس بی میں ایک والٹ نامی فولڈر موجود ہے۔

لانچر چلانے کے بعد درست یوزر نیم اور پاس ورڈ دینے سے والٹ نامی یہ فولڈر کھل سکے گا۔ جبکہ غلط یوزر نیم اور پاس ورڈ سے یہ کبھی نہیں کھلے گا۔ یہ لانچر چلاتے ہی ٹاسک بار پر اس کا آئی کن آجائے گا۔ اسے بند کرتے ہی والٹ نامی فولڈر یا تو لاک ہو جائے گا اور اگر آپ کے سامنے کھلا ہے تو اس میں موجود سارا ڈیٹا غائب ہو جائے گا۔ والٹ نامی اس فولڈر میں موجود تمام فائلز انکرپٹ کر دی جاتی ہیں۔ یعنی فائلوں کی مکمل حفاظت کی گارنٹی۔

مطابقت: ونڈوز ایکس پی، وستا، سیون، ایٹ
ضروری: ڈاٹ نیٹ فریم ورک 3.5
یو ایس بی این ٹی ایف ایس فارمیٹ

دستیابی: مفت

فائل سائز: 1.6MB

ڈاؤن لوڈ کریں

(یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ اکتوبر 2013 میں شائع ہوئی)

Click For Best Technology Stuff from Around the World

پاس ورڈسیکیورٹیفولڈر لاک
تبصرے (4)
Add Comment
  • Shahzad Zameer

    السلام و علیکم! یہ سافٹ وئیر کافی اچھا ہے لیکن صرف ونڈوز 7 کے ساتھ صحیح کام کرتا ہے۔ میں نے ونڈوز ایکس پی پروفیشنل سروس پیک 3 میں ٹرائی کیا تھا، اس میں والٹ کا فولڈر بغیر کسی پاس ورڈ کے اوپن ہو جاتا ہے۔

  • Farah Sheikh

    koi aisa software hy jis sy folder ya drives lock ho jain. on my laptop…plz urget reply

  • Muhammad Ibraheem

    Sir Ye Download Kesy Hota Hain
    I m New This Page

  • Muhammad Usman

    Sir koi aysa softw…. bataien jo delete na kia ja saky…..