تصویر سے ٹیکسٹ کاپی کریں

Click For Best Technology Stuff from Around the World

اکثر تصویروں پر لکھی تحریریں یا اقوال ہمیں پسند آجاتے ہیں۔ خاص کر فیس بک پر اکثر ایسے اقوال نظر آتے رہتے ہیں۔ پسند آنے پر ہم انھیں شیئر بھی کرتے ہیں۔ بعض اوقات تصویر کو سامنے رکھ کر اس پر موجود ٹیکسٹ ٹائپ کرنا پڑتا ہے کیونکہ تصویر پر موجود ٹیکسٹ براہ راست کاپی نہیں ہوتا۔ اس مسئلے کا حل ’’جی ٹی ٹیکسٹ‘‘ کی صورت میں موجود ہے۔ یقیناً آپ نے او سی آر یعنی آپٹیکل کیریکٹر ریکگنائزر کے بارے میں سنا ہو گا۔ یہ او سی آر سافٹ ویئر ہی ہے۔ اس کی مدد سے آپ کسی بھی تصویر پر موجودہ ٹیکسٹ براہ راست کاپی کر کے کہیں بھی پیسٹ کر سکتے ہیں۔
جی ٹی ٹیکسٹ تصاویر کے Tiff، jpg، bmp اور png فارمیٹس کی سپورٹ رکھتا ہے۔ اس میں تصویر کھولنے کے بعد وہ حصہ منتخب کریں جہاں سے ٹیکسٹ آپ کاپی کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیکسٹ کاپی ہو جائے گا اس کے بعد اسے جہاں چاہیں پیسٹ کر لیں۔
دستیابی: مفت
فائل سائز:    13.4 MB

ڈاؤن لوڈ کریں

مزید تفصیل کے لیے ڈیویلپرز کی ویب سائٹ وزٹ کریں

(یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ مئی 2013 میں شائع ہوئی )

Click For Best Technology Stuff from Around the World

او سی آرٹیکسٹکاپی