ہالی وڈ کی فلم جو صرف آئی فون کے ذریعے شوٹ کی گئی

Click For Best Technology Stuff from Around the World

جب بات کیمرے کی ہو تو شاید آئی فون پہلے نمبر پر نہ ہو کہ یہ شرف اب گوگل کے پکسل 2 کو حاصل ہے، تاہم آئی فون بھی کسی سے کم نہیں۔

ڈیڈلائن کی ریپورٹ کے مطابق امریکی فلم پروڈیوسر اور ڈائریکٹر سٹیون سوڈربرگ Steven Soderbergh کی اگلی فلم ان سین Unsane مکمل طور پر آئی فون کو استعمال کرتے ہوئے شوٹ کی گئی ہے۔

تاہم ابھی تک شوٹنگ کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں اور نا ہی یہ پتہ چل سکا ہے کہ اس کام کے لیے آئی فون کا کون سا ماڈل استعمال کیا گیا ہے، تاہم محتاط اندازے کے مطابق چونکہ آئی فون 8، آئی فون 8 پلس اور آئی فون 10 حال ہی میں ریلیز کیے گئے ہیں لہذا یہ کہا جاسکتا ہے کہ اس فلم کی شوٹنگ کے لیے آئی فون 7 یا آئی فون 7 پلس کا استعمال کیا گیا ہوگا۔

فلم اگلے سال  مارچ میں ریلیز کی جائے گی۔

Click For Best Technology Stuff from Around the World

آئی فونآئی فون 7فلمہالی وڈ