آئی فون 8 پلس کی اصل قیمت کیا ہے؟ جان کر آپ کو صدمہ ہوگا

Click For Best Technology Stuff from Around the World

جب سے نیا آئی فون ریلیز ہوا ہے تب سے اس کی قیمت کو لے کر کافی لے دے چل رہی ہے جو کہ بہت زیادہ ہے خاص کر آئی فون ایکس جس کی قیمت 999 ڈالر سے شروع ہوتی ہے۔

اگرچہ آئی فون ایکس ابھی تک فروخت کے لیے پیش نہیں کیا گیا تاہم بعض آئی ٹی ماہرین نے اس کی اصل قیمت جاننے کے لیے آئی فون 8 پلس کی سرجری کرنے کا فیصلہ کیا، “IHS Markit” نے ان حقیقی اخراجات کی ایک تفصیلی رپورٹ شائع کی ہے جو ایپل کو ہر آئی فون 8 پلس کی تیاری کے عوض ادا کرنا پڑتے ہیں، تاہم یہ رپورٹ صرف فون کے اجزاء اور ان کی قیمت پر مبنی ہے اس میں اسمبلنگ، شپنگ اور مارکیٹنگ کے اخراجات شامل نہیں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق آئی فون 8 پلس کی تیاری کے مجموعی اخراجات محض 288 امریکی ڈالر ہیں جبکہ اسے امریکی مارکیٹ میں 799 ڈالر میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

“آئی ایچ ایس مارکیٹ” کا کہنا ہے کہ آئی فون 8 پلس کی تیاری کے اخراجات “آئی فون 7” کی تیاری کے اخراجات سے محض 17.80 ڈالر زیادہ ہیں۔

Click For Best Technology Stuff from Around the World

آئی فونآئی فون 8 پلسایپل آئی فون