ایک سے زیادہ فیس بک صفحات (پیجز) کو اگر Unlike کرنا ہو تو کیا طریقہ اختیار کیا جائے؟

Click For Best Technology Stuff from Around the World

اگر ایسے صفحات جنہیں Unlike کرنا مقصود ہو، ان کی تعدا دکم ہو تو پھر ہر صفحے پر جاکر انہیں Unlikeکیا جاسکتا ہے۔ لیکن یہ طریقہ اس صورت میں قابل عمل نہیں جب پسند کئے گئے صفحات کے تعداد سینکڑوں میں ہو۔

ایسے حالات میں آپ کو قدرے مختلف طریقہ کار اختیار کرنا ہوگا جو کہ زیادہ صفحات کو Unlike کرنے کے لئے مناسب ہے۔

فیس بک پر لاگ اِن ہونے کے بعد بائیں طرف اوپر کی جانب موجود فیس بک کے لوگو کے نیچے جہاں آپ کا نام لکھا ہے، اس پر کلک کریں۔

اس طرح آپ کی ٹائم لائن کھل جائے گی۔ ٹائم لائن پر اپنے نام کے نیچے موجود آپشنز میں سے More پر کلک کریں اور پھر Likes کے ربط پر کلک کریں۔

اگلے ہی لمحے آپ کے سامنے وہ تمام صفحات ظاہر ہوجائیں گے جنہیں آپ نے پسند کررکھا ہے۔

اگر یہاں آپ کو لائیکس کا آپشن نظر نہ آئے تو ’’مینج سیکشن‘‘ پر کلک کریں اور پھر ’’لائیکس‘‘ کو سلیکٹ کر لیں۔

اب آپ جس پیج کو Unlike کرنا چاہیں، اس کے نام کے نیچے موجود Liked کے بٹن پر ماؤس لے کر جائیں اور Unlike کے ربط پر کلک کریں۔ لیجئے، وہ صفحہ Unlike ہوجائے گا۔

اس طریقے سے آپ چند ہی منٹوں میں تمام غیر اہم صفحات کو Unlikeکرکے اپنی فیس بک نیوز فیڈ کو صاف ستھرا کرسکتے ہیں۔

Click For Best Technology Stuff from Around the World

ان لائیکپیجزفیس بکلائیک